Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010

اكستان

35 - 64
کے ساتھ واپس کردیا کہ ہماری فقہ میں اَطْعَمَہْ (مسنون دعوت کے کھانوں) کی فہرست موجودہے اَور یہ  کھانا اِس فہرست سے خارج ہے لہٰذا مجھے معذور سمجھیں۔ میں اِس قسم کا کھانا اپنے اعزہ و اَقرباء (رشتہ داروں) سے بھی قبول نہیں کرتا۔ بحمداللہ اِس جواب سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ ( دعوت عبدیت  ص ١٤/٦٠)
ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار  : 
سوال  :  اصلاح الرسوم میں ختنہ کے اعلان اَور اِس کے تداعی (اہتمام سے بلانے) کو منع کیا ہے اَور مدخل میں مذکر کے ختنہ کا اظہار اَور لڑکی کے ختنے کے اخفاء کو سنت کہا ہے۔
جواب  :  اصلاح الرسوم میں ممانعت کی دلیل بھی لکھی ہے، اِس لیے اِس پر عمل متروک نہ ہوگا۔اِس دلیل میں مطلق ختان وارد ہے۔ لہٰذا حکایة فعل پر ہی محمول نہ کیا جائے۔ باقی مدخل میں جس اظہار کو مسنون کہا ہے وہ بمعنی عدم اخفاء ہے مطلب یہ ہے کہ اخفاء (چھپ کے ہوئے ہونے) کا اہتمام نہ کیا جائے ۔ چنانچہ اِس بالمقابل اخفاء ختان جاریہ (لڑکی کے ختنہ کو خفیہ رکھنا) اِس کاقرینہ ہے تو اِس سے اعلان بمعنی اہتمام تداعی (یعنی اہتمام سے بُلانے کا) جائز ہونا لازم نہیں آتا۔ (امدادی الفتاوی  ص ٤/٢٣٩)  
ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ  :
فرمایا کہ قصبہ رامپور میں ایک مالدار مولوی صاحب کے لڑکے کے ختنہ تھے۔ اپنے حضرات بھی اِس میں مدعوتھے مجھ کو بھی بلایا گیا، میں بھی چلا گیا۔ اصلاح الرسوم (کتاب) میں اِس سے پہلے لکھ چکا تھا۔ میں نے پہلے سے طے کر لیا تھا کہ میں قاضی اِنعام الحق صاحب کے مکان میں ٹھہروں گا اَور اِس کی وجہ (بطور ِ حیلہ) کے میں نے یہ بیان کی تھی کہ مجمع میں بعض بڑے لوگ ہوں گے میں اُن کے اَدب میں رہوں گا اَور بعض لوگ چھوٹے ہوں گے وہ میرے اَدب میں رہیں گے، نہ مجھ کو راحت ملے گی نہ اُن کو۔اور اِس تقریب میں حضرت مولانا محمود حسن صاحب اَور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب بھی تشریف لائے تھے۔ میں قاضی اِنعام الحق صاحب کے مکان پرٹھہرا۔ عشاء کے وقت میں نے دیکھا ہے کہ نائی عام میں بُلاوا دیتا پھرتا ہے۔ میں نے دریافت کیا یہ بُلاوا کیسا ہے؟ اُس نے کہاکہ تمام برادری کی دعوت ہے ،میں کھٹک گیاکہ معاملہ گڑبڑ ہے۔ اَور بظاہر تفاخر ہے اَور اِس کے ساتھ ہی یہ خیال ہوا کہ میں تو اصلاح الرسوم میں منع کر چکا ہوں اگر شر کت کی تو کتاب کا خاک اَثر رہے گا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 نظر بد کا علاج : 6 3
5 ''دُہائی ''کا مطلب اَور استعمال کا طریقہ : 7 3
6 ''بَارَکَ اللّٰہْ'' اَور'' مَاشَائَ اللّٰہْ'' کا فائدہ : 8 3
7 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
8 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 7
9 علمی مضامین 15 1
10 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار''جمعیت علمائِ ہند کا موقف'' اَور اُس کی وضاحت 15 9
11 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 29 9
12 ملفوظات شیخ الاسلام 30 7
13 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 31 1
14 حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا 31 13
15 تربیت ِ اَولاد 33 1
16 ختنہ کا بیان 33 15
17 ختنہ کا مسنون طریقہ : 33 15
18 ختنہ و غیرہ کی تقریب میں بچوں کے نام سے کچھ دیے جانے کا مسئلہ 33 15
19 ختنہ کے موقع پر لوگوں کو اہتمام سے بُلانا : 34 15
20 ختنہ کی دعوت : 34 15
21 ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار : 35 15
22 ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ : 35 15
23 بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : 37 15
24 ضروری تنبیہ : 37 15
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
26 کسی مسلمان کی نماز ِ جنازہ میں چالیس مسلمانوں کی شرکت کی فضیلت : 38 25
27 چالیس دن تک غلے کی ذخیرہ اَندوزی کی نحوست : 39 25
28 کسی ایک حدکا جاری کرنا چالیس دِن بارش برسنے سے بہتر ہے : 40 25
29 وفیات 41 1
30 اِسلام میں اِنسان کامقام 42 1
31 نعمتوں کا فیضان : 43 30
32 اللہ کی عبادت کاحکم : 44 30
33 اِنسانیت کے احترام کا حکم : 45 30
34 آنحضرت ا کا بنیاد ی مشن : 45 30
35 پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟ 48 1
36 دینی مسائل 50 1
37 ( عدت کا بیان) 50 36
38 طلاق کی عدت : 50 36
39 موت کی عدت : 52 36
40 سوگ کرنے کا بیان : 53 36
41 عدت کے چند مسائل : 54 36
42 تقریظ وتنقید 56 1
43 اَخبار الجامعہ 60 1
44 بقیہ : پولیو کے قطروں کی مہم 63 35
Flag Counter