ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010 |
اكستان |
|
بڑوں سے بڑھا ہواہو۔ سو جیسے اِس علم سے سلیمان علیہ السلام پر ہُدہُد کو فضیلت نہیں ہو سکتی ایسے ہی مجھ کو بھی اپنے اَکابر پر فضیلت نہیں ہوسکتی۔ البتہ ہمارے حضرات علومِ مقصود ہ میں بڑھے ہوئے ہیں اَور یہ علوم مقصودہ میں سے نہ تھا۔ (الافاضات ِیومیہ ص ٢/٣٦٧) بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : بالغ ہونے کے بعد بھی ختنہ کا حکم ہے۔ اَور اِس میں شرط یہ ہے کہ وہ اِس کا تحمل (یعنی برداشت) بھی کر سکے ورنہ چھوڑ دیا جائے گا۔ ختنہ کی ضرورت سے اِس کے بدن کو دیکھنا اَور ہاتھ لگانا سب جائز ہے۔ (امددالفتاوی ص١/٢٤٠) ضروری تنبیہ : ختنہ کے وقت بعض موقع پر لڑکا بالغ ہونے کے قریب ہوتا ہے جس کا پوشیدہ بدن ختنہ کرنے والوںکے علاوہ دُوسروں کو بِلا ضرورت دیکھنا حرام ہے لیکن سب بے تکلف دیکھتے ہیں اَور گناہگار ہوتے ہیں اَور اِن گناہوں کا سبب یہ بُلانے والا ہوتا ہے۔ (اصلاح الرسو م ص ٤٤) قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)