Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010

اكستان

21 - 64
لہٰذا اگر مرکز میں مسلمانوں کو کسی قسم کی مراعات نہ بھی دی جائیں تب بھی وہ ایسی مؤثر اَقلیت میں ہوں گے جس کی وجہ سے مخالفت کے وقت میں ڈیڈلاک پیدا کرسکیں گے۔ اَور اگر اُن کو حسب ِ قانون  ١  موجودہ مرکز میں ایک تہائی سیٹیں دے دی گئیں تب تو وہ تینتیس فیصدی کے مالک ہو کر زیادہ تر قوی ہوجائیں گے۔
 اَور اگر جمعیة کے فار مولا کے مطابق اُن کو مرکز میں ٤٥+٤٥ +١٠ سیٹیں دی گئیں تو  مسلم سیٹیں نہ صرف بھاری مؤثر اَقلیت میں ہوں گی بلکہ وہ اِس کا بھی امکان رکھ سکیں  گی کہ جدو جہد کر کے غیر مسلم اَکثریت کو بھی دبا سکیںیعنی اگر وہ سیاسی جدو جہد کر کے دیگر اَقلیتوں میں سے پانچ بھی سیٹیں اپنے ہم خیال بنالیں گے جیسا کہ عیسائی اَچھوتوں وغیروں کے ساتھ مشاہدہ ہے تو وہ صرف اَقلیت ہی سے نہ نکلیں گی بلکہ مرکز میں بھی اکثریت حاصل کر سکیں گی اَور سیاسی جدو جہد روز اَفزون ترقی پزیر ہوگی۔ (کشف  ص ٦٢،٦٣) 
 (اَور ص ٥٥ پر تحریر ہے کہ سرچھوٹو رام مجیٹھ وغیرہ کا نگریسیوں کے خلاف مسلمانوں سے مل کر وزارتیں چلاتے رہے اَور خود مسلم لیگ ہندوؤں اَور صرف اقلیتوں کے ساتھ مل  کر وزارت چلاتی رہی۔ ملخصًا۔یعنی اقلیتوں کا مسلمانوں کے ساتھ ملے رہنے کا تجربہ ہوچکا ہے )
 لیکن یہ سب کچھ اِس صورت میں ہو سکے گا کہ ملک کی تقسیم مذہبی منافر ت پر نہ ہو اَور ایک مرکز تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ جات خود مختار تسلیم کرلیے جائیں ۔ اَور مرکز میں مسلمانوں کی اقلیت کا مداوا ایسا مضبوط تحفظ ہو جو ہر طرح اَکثریت کے رحم و کرم سے محفوظ رکھ کر اِس کو من مانی ترقی کا موقع نصیب کرے۔ اَور یہی وہ تحفظات ہیں جن کو  عَلٰی سَبِیْلِ الْعَدْل جمعیة علماء کے فارمولا میں ذکر کیا گیا ہے۔ '' (کشف  ص ٦٣)
حضرت ِمدنی   ''کشف ِحقیقت'' ہی میں یہ بھی تحریر فرماتے ہیں  : 
  ١  یعنی گورنمنٹ آف اِنڈیا ایکٹ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 نظر بد کا علاج : 6 3
5 ''دُہائی ''کا مطلب اَور استعمال کا طریقہ : 7 3
6 ''بَارَکَ اللّٰہْ'' اَور'' مَاشَائَ اللّٰہْ'' کا فائدہ : 8 3
7 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
8 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 7
9 علمی مضامین 15 1
10 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار''جمعیت علمائِ ہند کا موقف'' اَور اُس کی وضاحت 15 9
11 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 29 9
12 ملفوظات شیخ الاسلام 30 7
13 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 31 1
14 حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا 31 13
15 تربیت ِ اَولاد 33 1
16 ختنہ کا بیان 33 15
17 ختنہ کا مسنون طریقہ : 33 15
18 ختنہ و غیرہ کی تقریب میں بچوں کے نام سے کچھ دیے جانے کا مسئلہ 33 15
19 ختنہ کے موقع پر لوگوں کو اہتمام سے بُلانا : 34 15
20 ختنہ کی دعوت : 34 15
21 ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار : 35 15
22 ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ : 35 15
23 بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : 37 15
24 ضروری تنبیہ : 37 15
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
26 کسی مسلمان کی نماز ِ جنازہ میں چالیس مسلمانوں کی شرکت کی فضیلت : 38 25
27 چالیس دن تک غلے کی ذخیرہ اَندوزی کی نحوست : 39 25
28 کسی ایک حدکا جاری کرنا چالیس دِن بارش برسنے سے بہتر ہے : 40 25
29 وفیات 41 1
30 اِسلام میں اِنسان کامقام 42 1
31 نعمتوں کا فیضان : 43 30
32 اللہ کی عبادت کاحکم : 44 30
33 اِنسانیت کے احترام کا حکم : 45 30
34 آنحضرت ا کا بنیاد ی مشن : 45 30
35 پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟ 48 1
36 دینی مسائل 50 1
37 ( عدت کا بیان) 50 36
38 طلاق کی عدت : 50 36
39 موت کی عدت : 52 36
40 سوگ کرنے کا بیان : 53 36
41 عدت کے چند مسائل : 54 36
42 تقریظ وتنقید 56 1
43 اَخبار الجامعہ 60 1
44 بقیہ : پولیو کے قطروں کی مہم 63 35
Flag Counter