Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010

اكستان

19 - 64
اَور میاں بشیر احمد صاحب رُکن ورکنگ کمیٹی لیگ لاہور کے جلسۂ عام میں تقریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :
''ہمارے قائد ِ اعظم بار بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں بلا لحاظِ مذہب عوام کی حکومت ہوگی، پاکستان میں ہندوؤں اَور سکھوں کو (مسلمانوں کے ساتھ) برابری اَور آزادی دی جائے گی۔ '' (منشور  ١١ نومبر ١٩٤٥ء ۔کشف ص٦٥ )
جمعیة علماء کے اَکابر قائد اعظم کے اِن بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کرتے تھے (جیسا کہ کشف ہی میں ہے) کہ ایسی جمہوری حکومت میں جو یورپین طریقوں پر نشو نما پائے گی۔ ہندو سیاسی پارٹیاں بنا کر سیاسی گٹھ جوڑ کے ذریعہ پاکستان میں بھی برسرِ اقتدار آسکتاہے۔ مسلمانوں کی پارٹی بازی بعید نہیں اَور ہندو کو اِس سے فائدہ نہ ہونے کی کوئی وجہ نہ ہوگی۔ کرشک پر جاری پارٹی اَور یونینسٹ پارٹی نے مسلم ممبران کو اپنے ساتھ ملا    رکھا ہے۔ ہمیشہ مسلم اَکثریت کا ایک طرف رہنا ایک خواب و خیال ہوگا۔ اَور پاکستان کا فار مولا بیکار جائے گا ۔ 
(٢)  پاکستانی فارمولا کی بناء  پر غیر مسلم اَقلیتیں جو تقسیم کی مخالف ہیں وہ پاکستانی حکومت کو کبھی چین سے حکومت نہ کرنے دیں گی۔ سکھ جاٹ ہندو اِس طرف اَور مشرقی پاکستان میں ہندوؤں کی وہ اِنقلابی پارٹی حکومت کو چین نہ لینے دے گی جس نے تقسیم ِ بنگال کی پہلے اِس شدت سے مخالفت کی تھی کہ حکومت ِ برطانیہ کو دارالسلطنت کلکتہ سے دہلی منتقل کرنا پڑا اَور ١٩١١ء میں تقسیم ِ بنگال منسوخ کرنے کے بعد امن ہوا۔ (کشف ص ٦٥، ٦٦ملخصًا) 
اِس کے برعکس اگر مسلمان پورے ہندوستان کی حکومت میں شریک ہوں تو وہ ستائس فیصد ہوں گے اَور ہندوؤں کی پارٹی بازی سے وہ فائدہ اُٹھائیں گے اَور پورے ہندوستان میں اپنی مجموعی تعداد کی بنا ء پر ہرگز اِس قدر غیر محفوظ بھی نہیں ہوسکیں گے۔ نہ ہی اُنہیں بنگال کے ہندوؤں اَور مغربی علاقہ کے ہندو سکھ اَور جاٹوں کے پیچیدہ معاملات سے واسطہ پڑے گا۔ اَور مرکز میں جمعیة کے فار مولا میں مذہبی تحفظ بھی رکھا گیا ہے لیکن  تقسیم کی صورت میں جو مسلمان بقیہ ہندوستان میں رہ جائیں گے وہ صرف گیارہ فیصدی رہ جائیں گے۔ 
سینسس آف اِنڈیا ١٩٤١ء ص ٩٨، ٩٩ حصہ اوّل جلد اوّل مرتبہ ایم ڈبلیو ایم پائیس (سی آئی اے) آئی سی ایس، سینسس کمشنر آف اِنڈیا میں حسب ِذیل تفصیل ہے  : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 نظر بد کا علاج : 6 3
5 ''دُہائی ''کا مطلب اَور استعمال کا طریقہ : 7 3
6 ''بَارَکَ اللّٰہْ'' اَور'' مَاشَائَ اللّٰہْ'' کا فائدہ : 8 3
7 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
8 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 7
9 علمی مضامین 15 1
10 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار''جمعیت علمائِ ہند کا موقف'' اَور اُس کی وضاحت 15 9
11 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 29 9
12 ملفوظات شیخ الاسلام 30 7
13 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 31 1
14 حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا 31 13
15 تربیت ِ اَولاد 33 1
16 ختنہ کا بیان 33 15
17 ختنہ کا مسنون طریقہ : 33 15
18 ختنہ و غیرہ کی تقریب میں بچوں کے نام سے کچھ دیے جانے کا مسئلہ 33 15
19 ختنہ کے موقع پر لوگوں کو اہتمام سے بُلانا : 34 15
20 ختنہ کی دعوت : 34 15
21 ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار : 35 15
22 ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ : 35 15
23 بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : 37 15
24 ضروری تنبیہ : 37 15
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
26 کسی مسلمان کی نماز ِ جنازہ میں چالیس مسلمانوں کی شرکت کی فضیلت : 38 25
27 چالیس دن تک غلے کی ذخیرہ اَندوزی کی نحوست : 39 25
28 کسی ایک حدکا جاری کرنا چالیس دِن بارش برسنے سے بہتر ہے : 40 25
29 وفیات 41 1
30 اِسلام میں اِنسان کامقام 42 1
31 نعمتوں کا فیضان : 43 30
32 اللہ کی عبادت کاحکم : 44 30
33 اِنسانیت کے احترام کا حکم : 45 30
34 آنحضرت ا کا بنیاد ی مشن : 45 30
35 پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟ 48 1
36 دینی مسائل 50 1
37 ( عدت کا بیان) 50 36
38 طلاق کی عدت : 50 36
39 موت کی عدت : 52 36
40 سوگ کرنے کا بیان : 53 36
41 عدت کے چند مسائل : 54 36
42 تقریظ وتنقید 56 1
43 اَخبار الجامعہ 60 1
44 بقیہ : پولیو کے قطروں کی مہم 63 35
Flag Counter