ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010 |
اكستان |
|
تمام دُنیائے اِسلام میں دین اَور سنت کو زندہ کیا اَور اِن کے فیوض وبرکات سے لاکھوں اَور کروڑوں اِنسانوں کو وصول الی اللہ اَور حقیقی تقوی کی نعمت حاصل ہوئی، اِن کے مآثر اَور برکات سے تواریخ کے صفحات بھرے ہوئے ہیں۔ (12) وہ مذکورہ بالا مشائخ ِطریقت رحمہم اللہ تعالیٰ کو یوگ اَور بدھ اِزم اَور ضلالت کے پھیلانے والی بتاتی ہوئی اُن کی تذلیل کرتی ہے، حالانکہ اعمال ِ طریقت خواہ نقشبندیہ کے ہوں یا چشتیہ، قادریہ، سہرو ریہ وغیرہ کے یوگ اَور بدھ اِزم سے کوسوں دُور ہیں۔ طریقت کی تعلیم سراسر کتاب اللہ اَور سنت ِ رسول اللہ ۖ سے ماخوذ ہے اَور توحید و رسالت کی تعلیم اَور جناب ِ رسول اللہ ۖ کے اعمال واحوال سے بھری ہوئی ہے اِس میں جناب ِ رسول اللہ ۖ کے قدم بقدم چلنے کی سخت تاکید ہے، جس میں حضرت مجد د رحمة اللہ علیہ کے مکاتیب شاہد ِ عدل ہیں۔ دیکھو تصانیف امام ربانی رحمة اللہ علیہ و تصانیف حضرت شاہ ولی اللہ رحمة اللہ علیہ اَور عوارف المعارف اَور فتوح الغیب وغیرہ۔ (13) وہ علماء ظاہر اَور محافظین علوم ِ شرعیہ کی شان میں گستاخی کے الفاظ استعمال کرتی ہوئی عوام کو اُن سے متنفر کرتی ہے، اُن کی تذلیل و توہین عمل میں لاتی ہے اَور اُن کو غیر قابل ِ اعتماد ٹھہراتی ہے اَور مسلمانوں کو نئے اسلام اَور اُس کے لیڈر کی تقلید اَور تابعداری کی طرف لے جاتی ہے، حالانکہ اِس پر آشوب پرفتن زمانہ میں جبکہ فسق و فجور اَور الحاد و کفر ہو ا پرستی اَور خواہشات ِ نفسانی کا چاروں طرف دور دَورہ ہے، خدا اَور رسول سے لوگ دُور ہوتے جارہے ہیں اَور شریعت کو پس ِ پشت ڈالتے جارہے ہیں ضروری تھا کہ محافظین ِ شرع اَور مبلغین ِ دین و ہدایت کا وقار عوام میں قائم کیا جاتا اَور احیاء دین اَور اتباع شریعت کی صورتیں پیدا کی جاتیں، عوام کے اَذہان میں اِس کے برعکس تو ہین اَور تذلیل کو جمانا دین کو مٹانے کے مترادف ہے۔ یہی طریقہ تمام مبتدعہ نے ہمیشہ سے جاری کر رکھا ہے یہی طریقہ نیچریوں، قادیانیوں اَور خاکساروں وغیرہ نے اختیار کیا، بلکہ مشرقی کا رسالہ ماہواری''مولوی کا ایمان'' تو اِس باب میں خوب کھیل کھیلا۔ اَور ہر مبتدعہ اَور ضال اپنے عیوب کو چھپانے اَور اپنی ضلالت وگمراہی کو پھیلانے کے لیے یہی طریقہ عمل میں لاتا رہتا ہے۔ (14) وہ اَحادیث ِ صحیحہ کو صرف اپنی عقل اَور مذاق سے مجروح قرار دے کر عام مسلمانوں کو اُن