ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010 |
اكستان |
|
جازت دینا سراسر دین اَور شریعت کی جڑ کھودنا اَور ضلالت اَور گمراہی کو پھیلانا ہے ہم نے خود اِس زمانہ کے مجتہدین ِ مطلق کو آزما کر دیکھا ہے۔ (9) وہ جماعت طرق تصوف اَور سلوک اَور اُس کے اعمال کو جاہلیت اَور اِلحاد و زندقہ قرار دیتی ہے، اِس کو بدھ اِ زم اَور یوگ بتاتی ہے،حالانکہ یہی طرق اَور اعمال ہیں کہ فی زماننا اِسلام اَور اعمال کی تکمیل اَور احسان کی مامور بہ کی تحصیل اَور عبودیت ِکاملہ کا اِستحصال بغیر اِن کے اِسی طرح غیر ممکن ہے جیسے کہ فی زماننا قرآن کا صحیح پڑھنا بغیر زَبر، زیر، پیش، جزم و تشدید اَور بغیر تجوید غیرممکن ہے جیسے کہ قرآن و حدیث کافی زماننا سمجھنا اَور اَدبیت عربی کا حاصل کرنا بغیر صرف و نحو، معانی و بیان بدیع و کتب لغت غیر ممکن ہے ،قرون ِ اُولی کو تلاوت ِصحیحہ اَور فہم معانی میں اِن چیزوں کی حاجت نہ تھی۔ مگر آج ہم کو بغیر اِن کے کوئی کامیابی حاصل ہی نہیں ہوسکتی بلکہ خود ملک ِ عرب اَور عراق و شام و مصر کے باشندے بھی (جن کی مادری اَو روز مرہ کی بول چال عربی ہے) اِن علوم کے آج ہماری طرح محتاج ہیں۔ کم و بیش کا فرق دُوسری بات ہے،اختلاط بالعجم نے اِن کو عجمی بنادیا ہے، زمان ہائے قدیمہ اَور قرون ِ اُولی میں احسان اَور عبدیت ِ کاملہ قرب ِ زمانہ نبویہ کی بنا ء پر اِن طرق اَور اعمال کی محتاج نہ تھی مگر آج بغیر اِن کے اِن مامور بہا کمالات کا حاصل کرنا عادتاً غیر ممکن ہوگیا ہے، اِن کو ''یوگ'' قرار دینا سراسر ظلم اَور نا انصافی ہے۔ (10) وہ سلف ِ صالحین اَور اولیا ء اللہ سابقین کی شان میں نہایت زیادہ زبان درازی کرتی ہوئی سخت گستاخانہ لفظ استعمال کرتی ہے اَور اِن کو عوام الناس میں نہایت ذلیل و خوار کرتی ہے حالانکہ جناب ِ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے : مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتُہ بِالْحَرْبِ اَور دُوسری جگہ اِرشاد فرمایا ہے : اُذْکُرُوْا اَمْوَاتَکُمْ بِخَیْرٍ اَور تیسری جگہ اِرشاد فرمایا ہے : لَعَنَ اٰخِرُ ھٰذِہِ الْاُمَّةِ اَوَّلَھَا جس سے تحذیر مقصود ہے۔ (11) وہ حضرت مجدد الف ِثانی، حضرت شیخ سرہندی قدس اللہ سرہ العزیز حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی قدس اللہ سرہ ا لعزیز اَور اُن کے اَتباع واَحفاد اَور دیگر ائمہ ہُدی حضرت معین الدین چشتی، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی اَور حضرت شیخ شہاب الدین سہر وردی قدس اللہ اسرارہم ائمہ طریقت کو مسلمانوں میں افیون و ضلال وگمراہی کے انجکشن دینے والے اشخاص بتلاتی ہے حالانکہ وہ اَکابر اَور اسلاف ِ کرام ہیں جنہوں نے