Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

53 - 64
میں نہیں لائے جا سکتے۔ 
قرونِ اُولیٰ کے عادل پرہیز گار اور خوفِ خدا رکھنے والے حکمرانوں نے یہ خوبصورت اورزرخیز خطہ فراڈرک جیسے بد قماش اور ظالم عیسائی حکمران سے چھین کر مسلمانوں کو دیا تھا مگر بعد کے عیاش اور بے دین حکمرانوں نے یہ اہم اَور بہترین علاقہ اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے گنوا دیا۔ پورے یورپ میں یہ خوبصورتی اور موسم کے لحاظ سے بہترین علاقہ ہے مسلمان حکمرانوں نے تمام ملک اخلاص اور جذبہ ایمانی کی بدولت حاصل کیے تھے کوئی بھی ملک وسائل اور اسلحہ کی کثرت سے حاصل نہیں ہوا اُندلس فتح کرنے والے مسلمان سپاہیوں کی تعداد تیرہ ہزار اور ہسپانوی فوجیوں کی تعداد ستر ہزار سے متجاوز تھی۔فاتح اُندلس طارق بن زیاد نے اپنے تاریخی خطبے میں اِسی طرف اِشارہ کیا تھا جس کے ایک ایک لفظ سے طارق بن زیاد کے عزم حوصلے اور سرفروشی کے جذبات کا اَندازہ ہوتا ہے۔ 
طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ  :
''لوگو! تمہارے لیے بھاگنے کی جگہ ہی کہاں ہے؟ تمہارے پیچھے سمندر ہے اور آگے دشمن۔ لہٰذا خدا کی قسم تمہارے لیے اِس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ تم خدا کے ساتھ کہے ہوئے عہد میں سچے اُترو اور صبر سے کام لو۔ یاد رکھو کہ اِس جزیرے میں تم اُن یتیموں سے زیادہ بے آسرا ہو جو کسی کنجوس کے دستر خوان پر بیٹھے ہوں۔ دشمن تمہارے مقابلے کے لیے اپنا پورا لائو لشکر اور اسلحہ لے کر آیا ہے اُس کے پاس وافر مقدار میں غذائی سامان بھی ہے اور تمہارے لیے تمہاری تلواروں کے سوا کوئی پناہ گاہ نہیں ۔تمہارے پاس کوئی غذائی سامان اِس کے سوا کچھ نہیں جو تم اپنے دشمن سے چھین کر حاصل کر سکو ،اگر زیادہ وقت اِس حالت میں گزر گیا کہ تم فقرو فاقہ کی حالت میں رہے اور کوئی نمایاں کامیابی نہ حاصل کر سکے تو تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی اور ابھی تک تمہارا جو رُعب دِلوں پر چھایا ہوا ہے اُس کے بدلے دشمن کے دِل میں تمہارے خلاف جرأت و جسارت پیدا ہو جائے گی، لہٰذا اِس برے انجام کو اپنے آپ سے دُور کرنے کے لیے ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ تم پوری ثابت قدمی سے اِس سرکش بادشاہ کا مقابلہ کرو جو اُس کے محفوظ شہر نے تمہارے سامنے لا کر ڈال دیا ہے۔ اگر تم اپنے آپ کو موت کے لیے تیار کر لو تو اِس نادر موقع سے فائدہ اُٹھانا ممکن ہے اور میں نے تمہیں کسی ایسے انجام سے نہیں ڈرایا جس سے میں خود بچا ہوا ہوں، نہ میں تمہیں کسی ایسے کام پر آمادہ کر رہا ہوں جس میں سب سے سستی پونجی اِنسان کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter