Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

12 - 64
علمی مضامین			            سلسلہ نمبر٣٥  ،  قسط  :  ١
''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیّدنا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین۔
جامعہ مدنیہ کے بعض طلبہ نے مجھے ابوخالد عبد الوکیل محمد عبد الحق ہاشمی کی تحریر دِکھائی جو اُنہوں نے   مکہ مکرمہ سے بعض لوگوں کی تائید سمیت لکھی ہے۔ اِس میں امام اعظم ابوحنیفہ النعمان علیہ الرحمة والرضوان کے مسلک پر رَد لکھا گیا ہے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہ مسئلے کوئی نئے نہیں ہیں اَور ابوخالد صاحب کے پیروکاروں کا فرض تو یہ تھا کہ وہ مسلمانوں کو اِتحاد اَور آپس میں محبت کی دعوت دیں اَور یہ کہ سب مسلمانوں کو  یکجا کرکے اُنہیں جہاد پر آمادہ کریں نہ یہ کہ اُن کی تکفیر تفسیق تضلیل کرکے یکجا شدہ مسلمانوں میں اِنتشار و تفریق پیدا کریں حالانکہ جو کچھ کعبہ مکرمہ میں ہوا اَور افغانستان میں جو دَرد ناک مصائب وآلام پیش آرہے ہیں وہ اُن کے سامنے ہیں۔ لہٰذا میں نے اِس قسم کی بحث میں اُلجھنے سے اعراض کیا لیکن مفسدوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ سکوت کو ضعف پر محمول کرتے ہیں اَور فتنہ اُبھارنے سے باز نہیں آتے اِس لیے میں نے اِرادہ کیا کہ حنفی حضرات کی دلیلیں لکھ دُوں اَور اِن لوگوں کے دلائل کا رَدّ نہ لکھوں۔
پہلا مسئلہ جو اُن لوگوں نے لکھا ہے یہ ہے کہ اُنہوں نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کی روایت کی رُو سے جو بخاری شریف میں مرفوعًا آئی ہے امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنی واجب بتلائی ہے  لَاصَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter