Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

19 - 64
 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 			  					  قسط  :  ٩
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
(  حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب بلند شہری  )
ایک بہت بڑا بہتان  اور  اللہ جلَّ شانہ' کی طرف سے براء ت کا اعلان  :
حدیث شریف کی کتابوں میں اَور خصوضاً بخاری شریف میں یہ واقعہ غیر معمولی تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے کہ جب حضرت رسول کریم  ۖ  غزوہ بنی المصطلِق کے لیے تشریف لے گئے تو بیویوں میں قرعہ ڈالا کہ کس کو ساتھ لے جائیں ۔ نتیجةً اُمہات المؤمنین میں سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا نام نکل آیا اور معمول یہ تھا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے ہودج ( پردہ دار شغدف )میں سوار ہو جاتی تھیں اور اِس ہودج کو اُٹھا کر اُونٹ پر رکھ دیا جاتا تھا ۔ 
غزوہ سے فراغت کے بعد مدینہ طیّبہ کو واپس ہوتے ہوئے ایک رات یہ واقعہ پیش آیا کہ قافلہ ایک منزل میںٹھہرااَور آخر شب میں (روانہ ہونے سے کچھ پہلے )اعلان کیا گیا کہ قافلہ روانہ ہونے والا ہے (تاکہ لوگ اپنی اپنی ضرورتوں سے فارغ ہوکر روانگی کے لیے تیار ہوجائیں) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو قضائے حاجت کی ضرورت تھی ۔اس سے فراغت کے لیے جنگل کی طرف ذرا فاصلہ پر چلی گئیں ۔ وہاں اِتفاقاً اُن کا ہار ٹوٹ کر گر گیا جس کے گرنے کا وہاںپتہ نہ چلا ۔اپنی جگہ پر واپس آئیں تو گلے میں ہار نہ پاکر اُس جگہ واپس گئیں جہاں ہار گرا تھا ۔اِس کی تلاش میں اُن کو دیر لگ گئی جب واپس اپنی جگہ پہنچیںتو دیکھا کہ قافلہ روانہ ہو چکا ہے جس اُونٹ پر سوار ہوا کرتی تھیں اُس کا قصّہ یہ ہوا کہ جب قافلہ روانہ ہونے لگا تو معمول کے مطابق حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا ہودج یہ سمجھ کر کہ وہ اِس میں موجود ہیں اُونٹ پر سوار کر دیا گیا ۔اُٹھاتے وقت ذرا بھی اِس اَمر کا شبہ نہ ہوا کہ اِس میں حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہا نہیںہیں کیونکہ وہ جسم کے اعتبار سے بھاری نہ تھیں ۔ معمولی خوراک کھاتی تھیں بدن میں معمولی سا بوجھ تھا اِس کی وجہ سے ہودج اُٹھانے والوںکو یہ اَندازہ ہی نہ ہوا کہ ہودج خالی ہے۔ چنانچہ اُونٹ کو ہانک دیا گیا ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter