Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

60 - 64
صاحب مدظلہم کی دعوت پر اُن کے مدرسہ میں افتتاح ِ بخاری کے لیے روات تشریف لے گئے۔ وہاں پہنچنے پر مقامی علماء اَور عوام نے حضرت کا پُرجوش استقبال کیا کورٰی خدابخش کی جامع مسجد میں حضرت صاحب نے بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دے کر حدیث کی اہمیت اَور غرضیت پر تفصیلی روشنی ڈالی، بیان کے بعد حضرت صاحب نے اُمت ِ مسلمہ اور پاکستان اَور اُس علاقے کے لوگوں کے لیے خصوصی دُعا کی شام پانچ بجے روات سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے اَور رات ایک بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی۔ 
٭  ١٩ اکتوبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دورہ ٔحدیث کے طالب علم      محمد خبیب کا نکاح پڑھانے کے لیے مانگا روڈ بائی پاس تشریف لے گئے ۔
''  پلی کر یے آیا  ''  
(   رُودادِ سفربقلم  :  مولانا محمد حسین صاحب ،مدرس جامعہ مدنیہ جدید  )
 مذکورہ بالا جملے کو دیکھ کر ہو سکتا ہے کہ کچھ اَحباب اِس کو کتابت کی غلطی تصور کریں کہ یہ چار نکتوں والا کونسا حرف آگیا ،نہیں بھئی یہ کتابت کی غلطی نہیں بلکہ سندھی زبان کا جملہ ہے جس کا تلفظ ''بھلی کر آ ''ہے جو کہ اُردو میں ''خوش آمدید '' عربی میں '' اَھْلًا وَّسَہْلًا مَرْحَبًا  '' اَور پنجابی میں ''جی آیا نوں '' کے ہم معنٰی ہے۔ اِس جملے کو اپنی رُوداد ِسفر کا عنوان بنانے کی وجہ یہ ہے کہ ١٠ شوال المکرم ١٤٣٠ھ بروز بدھ کو اُستاد ِ محترم     شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ اِس ناکارہ کو اَندرونِ سندھ کے سفر کی سعادت نصیب ہوئی۔ 
سندھ میں جہاں کہیں بھی جانا ہوا حضرت میاں صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی برکت سے وہاں کے لوگ ہمارے میزبان حضرات سب زبان ِ حال سے ہمیں کہہ رہے تھے ''پلی کر یے آیا'' تو دِل اُن کی اِس محبت سے بہت متاثر ہوا اِسی لیے اُن کے اِس حالِ دل کو اپنے اِس مختصر سفر کی رُوداد کا عنوان بنا ڈالا۔سفر کا مقصد فخرِ اہل ِ سنت وکیل ِصحابہ  حضرت علامہ علی شیر حیدری رحمہ اللہ کی شہادت پر اُن کے پسماندگان سے تعزیت تھا لہٰذا اِس کے لیے حضرت میاں صاحب نے اِس حقیر فقیر کو بھی شرف ِ ہم رَکابی بخشا۔ بلبل کے فخرو مسرت کے لیے یہ کافی ہے کہ ''گل'' سے اُس کا قافیہ مل جائے،کہتے ہیں کہ بہترین شعر وہ نہیں جو دُنیا کو سنانے کے لیے کہے جاتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو خود اپنے لیے کہے جاتے ہیں۔ بعض اَوقات نثر بھی شاعری کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter