Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

26 - 64
 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 
(  جناب مولانا مفتی محمد رضوان صاحب ،راولپنڈی  )
ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت  :
اِس مبارک مہینے میں اِسلام کا ایک اہم رُکن ''حج'' ادا ہوتا ہے اِس لیے اِس مہینے کو ذی الحجہ (یعنی حج والا مہینہ) کہتے ہیں اور حج کے علاوہ اِس مبارک مہینے میں اِسلامی تہوار ''عید الاضحی'' کی شکل میں ادا کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں بندگان ِخدا بارگاہِ خداوندی میں قربانی کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، اِس کے علاوہ یہ مہینہ عظمت و فضیلت والے مہینوں میں سے ہے جس میں عبادت کا خاص مقام ہے اور اِس مہینہ کا پہلا عشرہ تو بہت ہی فضیلت رکھتا ہے اور عرفہ (یعنی ٩ ذی الحجہ) کے دِن کی فضیلت کا تو ٹھکانا ہی نہیں۔ 
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے  : 
اِنَّ عِدَّةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْھَا اَرْبَعَة حُرُم ط ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلا تَظْلِمُوْا فِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ ۔ (سُورہ توبہ آیت ٣٦ ) 
'' یقینا شمار مہینوں کا (جوکہ) کتابِ الٰہی (یعنی احکام ِشرعیہ) میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک (معتبر ہیں) بارہ مہینے (قمری) ہیں (اور کچھ آج سے نہیں بلکہ) جس روز اللہ تعالیٰ نے آسمان اَور زمین پیدا کیے تھے (اُسی روز سے اور )اِن میں چار خاص مہینے اَدب کے ہیں (ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم، رجب) یہی (امرِ مذکور) دین مستقیم ہے (یعنی اِن مہینوں کا بارہ ہونا اور چار کا بالتخصیص اشھر حرم ہونا) سو تم اِن سب مہینوں کے بارے میں (دین کے خلاف کرکے جوکہ موجب ِگناہ ہے) اپنا نقصان مت کرنا ۔''(بیان القرآن ملخص) 
عَنِ ابْنِ اَبِیْ بَکْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ ۖ قَالَ اِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ کَھَیْئَتِہ یَوْمَ خَلَقَ اللّٰہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَلسَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter