ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( بقلم : محمد انعام اللہ متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) ٭ ١٥ اکتوبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب محترم مسعود صاحب صدیقی کی دعوت پر اُن کی صاحبزادی کانکاح پڑھانے کی غرض سے صبح دس بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے، ڈھائی بجے کے قریب جہلم میں جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا محمد اَرسلان صاحب کی رہائشگاہ پر دوپہر کا کھانا تناول فرمایا، عصر کے قریب حضرت نے اسلام آباد پہنچ کر نکاحِ مسنونہ پڑھا یا۔ بعد اَزاں حضرت صاحب کی اسلام آباد آمد پر جامعہ کے فاضل مولانا محمد فیاض صاحب نے حضرت صاحب کو اپنے گھر لے جانے کا اِصرار کیا حضرت اپنے شاگرد کی خواہش پر چند منٹ کے لیے اُن کے گھر تشریف لے گئے۔بعد اَزاں سات بجے مولانا محمد فیاض صاحب کے گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، رات بارہ بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی۔ ٭ ١٦ اکتوبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب'' ختم ِ نبوت کانفرنس ''میں شرکت کے لیے چناب نگر تشریف لے گئے، دوپہر تین بجے کے قریب حضرت صاحب جلسہ گاہ میں پہنچیں مصروفیت کے وجہ سے زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے تھوڑی دیر قیام فرما کر وہاں سے الحاج ایوب نیازی صاحب مرحوم کی تعزیت کے لیے خوشاب روانہ ہوئے۔ مغرب کے قریب حضرت قاری سعید احمد صاحب مدظلہم کے یہاں پہنچے۔ بعد نماز مغرب حضرت صاحب نے مرحوم کے گھر پر اُن کے والد اَوربیٹے فرخ صاحب سے تعزیت کی۔ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے قاری سعید صاحب اَور ساتھیوں کے مشورے سے اُن کے یہاں جامعہ عربیہ تعلیم الا سلام میں رات قیام کیا جہاں کئی لوگ حضرت صاحب سے بیعت بھی ہوئے۔ صبح ناشتہ کے بعد حضرت صاحب لاہور کے لیے روانہ ہوئے راستہ میں جامعہ کے فاضل مولانا ابو بکر صاحب کی فرمائش پر اُن کے باغ اَور ڈیرے پر تشریف لے گئے چند منٹ قیام فرماکر لاہور کے لیے روانہ ہوئے اَور سب سے پہلے حضرت خواجہ خان محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی لاہور تشریف آوری کی وجہ سے اُن کی زیارت کے لیے اُن کی قیام گاہ گلبرگ تشریف لے گئے، بعد اَزاں عصر کے قریب بخیریت واپسی ہوئی۔ ٭ ١٨ اکتوبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب چکوال کے حضر ت قاضی ظہور الحسن