ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) اِسلام میں اِنسان کی معیشت کے لیے مکمل ہدایات حرام اَور ناپاک چیزوں سے علاج کا حکم عذابِ قبر اور پیشاب ۔ اِنسانی پیشاب ہندوؤں کا آب ِ حیات ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 60 سا ئیڈ A 18 - 07 - 1986) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! رسول کریم علیہ الصلوة والتسلیم نے اِرشاد فرمایا : اِنَّ اللّٰہَ اَنْزَلَ الدَّائَ وَالدَّوَائَ اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دَوا دونوں ہی نازل فرمائیں اُتاریں بتلائیں وَجَعَلَ لِکُلِّ دَائٍ دَ وَائً اور ہر بیماری کے لیے اللہ تعالیٰ نے دَوا رکھ دی فَتَدَاوَوْا تم دَوا کرو دَوا کا استعمال کرو مگر وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ ١ حرام چیز سے علاج نہ کرو، وہ منع ہو گیا ۔حرام چیز ایک تو وہ ہوتی ہے جو کھانی حرام ہے اَور ایک وہ ہوتی ہے کہ جو ناپاک بھی ہو، دو ہوگئیں چیزیں تو ایسی چیزوں سے علاج کھانے پینے کا دُرست نہیں ہے ، لگانے کی بات ہو سکتی ہے۔ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ کچھ لوگ آئے عُرَیْنَہ کے وہ عُرانی لوگ مدینہ طیبہ میں رہے پھر کہنے لگے کہ ہمیں تو یہاں کی آب و ہوا رَاس نہیں آئی ہم لوگ تو جنگلوں میں رہتے ہیں دیہات میں رہتے ہیں کھلی آب و ہوا میں رہتے ہیں یہ شہر ہے تو ہمیں تو اِس سے شکایت ہوگئی جسمانی جیسے خارش ہو خشکی ہو۔ ١ مشکوٰة شریف ص ٣٨٨