Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

52 - 64
 میں نے ایک دن اُن لوگوں کے گھر سے کہا جو فنا ہو چکے تھے تمہارے وہ مکین کہاں ہیں جو ہمیں بہت عزیز تھے؟ اُس نے جواب دیا وہ یہاں کچھ دیر ٹھہرے تھے پھر چلے گئے اور مجھے نہیں معلوم کہ کہاں ؟
جس پہاڑ کے دامن میں یہ خوبصورت شہر آباد تھا اُس پہاڑ کو ''جبل العروس'' کا نام دیا گیا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ جب مدنیة الزہرا کی تعمیر مکمل ہوئی اور ملکہ اِس شہر کو دیکھنے کے لیے آئیں تو اُسے یہ شہر بے حد پسند آیا لیکن اِس شہر کے ایک جانب سیاہ بد نما پہاڑ نظر آیا تو خلیفہ سے کہا کہ ''کیا یہ حسین و جمیل کنیز اِس حبشی کی گود میںرہے گی؟ تو خلیفہ ناصر نے اِس پہاڑ سے بے ہنگم درختوں کو اُکھاڑ کر جگہ جگہ پھل دار درخت لگا دیے جس سے یہ پہاڑ ایک دُلہن کی طرح حسین ہو گیااِسی وجہ سے اِس پہاڑ کا نام ''جبل العروس'' رکھ دیا گیا۔ 
قرطبہ میں دودن مکمل کر کے تیسرے روز ہم صبح غرناطہ کے لیے روانہ ہوئے قرطبہ سے غرناطہ کے لیے N432 لینی پڑتی ہے۔ قرطبہ سے غرناطہ کا فاصلہ بھی ایک سو ستر کلو میٹر کے قریب ہے یہ بھی پورا پہاڑی علاقہ ہے، راستے میں سڑک کے دونوں جانب چھوٹے شہر قصبے اور بستیاں آتی رہیں جگہ جگہ اُونچی جگہوں پر  قلعے نظر آئے جو مسلمان حکمرانوں نے تعمیر کیے تھے ہماری خواہش تھی کہ اُتر کر اِن قلعوں کو دیکھا جائے مگر وقت کی کمی اور موجودہ حالات کی وجہ سے ہم نے اپنا اِرادہ ترک کر دیا اِسی طرح ہر بستی میں مسجد نما چرچ بنے نظر آئے جو یقینا مسجدیں تھیں بعد میں عیسائی حکمرانوں نے اِنہیں چرچوں میں تبدیل کر دیا اِس راستے میں جو چھوٹے بڑے شہر آئے اُن کے نام کچھ یوں تھے : Castro, Espejo, Beana وغیرہ یہ ایک زرخیز اور خوبصورت علاقہ ہے ہماری گاڑی بل کھاتی پہاڑیوں کے بیچوں بیچ دوڑتی رہی ہم اِس کا بھر پور لطف اُٹھاتے رہے۔ اِس راستے میں بھی تمام پہاڑوں کو دُلہنوں کی طرح سجایاگیا ہے تمام ناکارہ اور فضول درختوں کو اُکھیڑ  کر زیتوں کے صدا بہار درخت لگا دیے گئے ہیں میدانی جگہوں پر سورج مکھی کے کھیت اور دُوسرے پھل دار درخت لگا کر زمین کو کار آمد بنادیا گیا ہے۔ 
جس خوبصورتی محنت اور محبت کے ساتھ اسپین کے عوام نے اپنے ملک کو ترتیب دیا اور سجایا ہے اِس پر اُنہیں داد دینی پڑتی ہے ایسے حسین مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اِن کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں الفاظ میں اِس کا منظر تو بیان کیا جا سکتا ہے مگر جو جذبات اور احساسات دِل ودماغ میں مچل رہے ہوتے ہیں وہ بیان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter