ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009 |
اكستان |
|
آج کل تو رہا نہیں وہ طریقہ ٔ علاج لیکن ایک دو نسل پہلے وہ علاج تھا اور بَر توکہتے ہیں جنگل کو تو وہاں چلے گئے ۔اِس کا مطلب لوگ سمجھتے تھے کہ وہاں وہ اِس لیے گئے ہیں کہ اُونٹ کا دُودھ پئیں اُونٹ کا دُودھ کچھ تودیر ہضم ہوتا ہے یا دست آور ہوتا ہے بہر حال اُس سے اُن کو مسہل لینے مقصود ہوتے تھے اَور اتنے دِن وہ پیا جاتا تھا کہ اَجابت میں دُودھ ہی خارج ہونے لگے تب یہ سمجھتے تھے کہ یہ سب مادّے خارج ہوگئے اَور یہ آدمی اچھا ہوگیا تو جنابِ رسول اللہ ۖ نے یہاں جو اِرشاد فرمایا ہے لَا تَدَاوَوْ بِحَرَامٍ حرام چیز سے علاج نہ کرو اَور اُس میں دونوں چیزیں شامل ہیں ایک وہ چیزیں ہیں کہ جو ناپاک تو نہیں ہیں مگر کھائی نہیں جاتیں جیسے مٹی جیسے ریت ناپاک تو نہیں ہے لیکن یہ کہ کھانی مٹی تو وہ منع ہے۔ آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : دُوسری صورت وہ یہ ہے کہ جس کا پینا یا کھانا صراحتًا منع آگیا تو اُس سے دَوا نہ کرو، یہ جو وہاں ہندوستان کا وزیر اعظم تھا پہلے'' مُرارجی ڈیسائی '' وہ اَب بھی پیشاب پیتا ہے اپنا پیشاب اَور کہتا ہے (یہ آب ِحیات ہے اور) اِس میں بہت فائدے ہیں اَور اکثیری چیز ہے ۔میں نے دیکھا اُس زمانے میں آپ کو یاد ہوگا کہ جب اُس کا بیان آیاتو اُس کی اسمبلی میں اُس کے ہمنوا کئی ایک نکل آئے کہ ہم بھی پیتے ہیں ۔ حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : تو اُس زمانے میں مسلمانوں کی کمزوری کی بات دیکھیں حالت کہ یہی مضمون شائع ہوا اَور اُس میں پیشاب کے استعمال کے لیے اِسی حدیث سے جو میں نے ابھی سنائی آپ کو عُرْنیوں کی اِستدلال کیا گیا اَور اِنہیں شرم نہ آئی کیونکہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو حدیث ہمیں سمجھ آجائے بس وہ کافی ہے حالانکہ یہ بات نہیں ہے بلکہ خاص چیز یہ ہے اِسلام میں کہ حدیث پر عمل کیسے کیا گیا رسول اللہ ۖ نے ایک اِرشاد فرمایا صحابۂ کرام اِسے کیا سمجھے پھر عمل کیسے کیا، آگے کیسے بتلایا اُنہوں نے اَور یہ خصوصیت مذہب ِ اسلام میں ہے اور کسی مذہب میں نہیں ہے۔ تو اِنہوں نے ایک تو یہ دیکھی اُونٹ کے پیشاب والی روایت اَور اُس پر قیاس کرلیا خود ہی اَور خود ہی لکھ ڈالا اَوروہ انگریزی اخبارات میں شائع ہوامجھے دکھایا لوگوں نے کہ یہ ایسے ہے ۔ میں نے کہا کہ اَب اِس جہالت کا کیا علاج ہے اَور اِتنے مرعوب ہونے کا جس کا ذہن ہو کہ ایک ہندو پی رہا ہے اپنا پیشاب تو تم اُس کے لیے اِسلام میں بھی گنجائش نکالنے چلوکہ مذہب میں بھی یہ ہے اور حدیث میں اُونٹ کا پیشاب پینے کا علاج آیا