Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

29 - 64
ہے اَور حرمت والے مہینوں میں روزے رکھنے کا بطورِ خاص بعض احادیث میں ذکر بھی ملتا ہے، نیز بعض محدثین و فقہاء کرام کی تصریحات سے بھی حرمت والے مہینوں میں روزے رکھنے کا مستحب و مندوب ہونا ثابت ہے۔ 
ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت  :
ویسے تو ذی الحجہ کا پورا مہینہ ہی اپنی ذات میں خیر و برکت والا مہینہ ہے لیکن اِس مہینہ کا پہلا عشرہ خصوصیت کے ساتھ مزید فضیلت کا حامل ہے۔ قرآن پاک میں ہے  : 
وَالْفَجْرِ o وَلَیَالٍ عَشْرٍo وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِo  (سُورۂ فجر) 
''قسم ہے فجر (کے وقت) کی اور (ذی الحجہ کی) دس راتوں (یعنی دس تاریخوں) کی (کہ وہ نہایت فضیلت والی ہیں کَذَا فُسِّرَ فِی الْحَدِیْثِ) اور جفت کی اور طاق کی (جفت سے مراد دسویں تاریخ ذی الحجہ کی اور طاق سے نویں تاریخ ) ۔ ''(بیان القرآن) 
تشریح  :  اِس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کئی چیزوں کی قسمیں کھائی ہیںاور اللہ تعالیٰ کا کسی چیز کی قسم کھانے سے یقینی طور پر اُس چیز کا عظمت و فضیلت والی چیز ہونا ثابت ہوتا ہے۔
پہلی چیز جس کی قسم کھائی گئی ''  فَجْر'' یعنی صبح صادق کا وقت ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اِس سے مراد ہر روز کی صبح ہو کہ وہ عالم میں ایک عظیم اِنقلاب لاتی ہے اور حق تعالیٰ شانہ کی قدرتِ کاملہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اِس سے کسی خاص دن کی فجر مراد ہو ۔ بعض مفسرین حضرات نے اِس سے خاص دس ذی الحجہ کی صبح مراد لی ہے، حضرت مجاہد اور حضرت عکرمہ رحمہما اللہ کا یہی قول ہے۔ اور حضرت ابن عباس سے بھی ایک روایت میں یہ قول منقول ہے۔ حضرت امام قرطبی رحمہ اللہ نے اِس تاریخ کے خاص ہونے کی ایک علمی وجہ بھی لکھی ہے جس کے مطابق دس ذی الحجہ کی صبح دُنیا کے تمام دنوں میں ایک خاص شان رکھتی ہے۔
دُوسری چیز جس کی قسم کھائی گئی ہے وہ'' وَلَیَالٍ عَشْرٍ'' دس راتیں ہیں۔ جمہور مفسرین ِائمہ، حضرت ابن عباس، حضرت قتادہ، حضرت مجاہد، حضرت سُدّی، حضرت ضحاک، حضرت کلبی رحمہم اللہ کے نزدیک اِن دس راتوں سے مراد ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں کیونکہ حدیث میں اِن کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ ابوزبیر  نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ خود رسول اللہ  ۖ نے اِن دس راتوں کی تفسیر میں فرمایا کہ اِس سے مراد ذی الحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ یہ دس راتیں و ہی ہیں جو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter