Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

¾اكستان Ù

37 - 64
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ جَائَ رَجُل اِلَی النَّبِیِّ ۖ فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ مَا یُوْجِبُ الْحَجَّ قَالَ اَلزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ ۔ (ترمذی، ابن ماجہ) 
حضرت ابن ِعمر  سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ  ۖ کی خدمت میں حاضر ہوا اَور اُس نے پوچھا کہ کیا چیز حج کو واجب کردیتی ہے؟ آپ  ۖ نے فرمایا سفر کا سامان اَور سواری۔ 
قرآن مجید کی مذکورہ آیت میں حج فرض ہونے کی شرط بتائی گئی ہے کہ حج اُن لوگوں پر فرض ہے جو سفر کرکے مکہ معظمہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں، ایک سوال کرنے والے صحابی نے اِس استطاعت کی وضاحت چاہی تو آپ  ۖنے مختصراً اِس کے بارے میں فرمایا کہ ایک تو سواری کا انتظام ہو جس پر مکہ  معظمہ تک سفر کیا جاسکے (خواہ اپنی ہو یا کرایہ کی) اور اِس کے علاوہ کھانے پینے جیسی ضروریات کے لیے اِتنا سرمایہ ہو جو اِس سفر کے زمانہ میں گزارے کے لیے کافی ہو۔ فقہائے کرام نے آیات و اَحادیث میں غور فرماکر استطاعت کی ایسی وضاحت فرمادی ہے کہ اِس کی روشنی میں ہر شخص اپنے اُوپر حج فرض ہونے کا فیصلہ آسانی سے کرسکتا ہے، آپ بھی اِس میں غور کرکے اپنے اُوپر حج فرض ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرلیجیے ۔
حج کی استطاعت کا مطلب  :
حج فرض ہونے میں جس قدرت اور استطاعت کی ضرورت ہے اُس کا مطلب یہ ہے  : 
''جس مسلمان، عاقل، بالغ، صحت مند، غیر معذور کے پاس اُس کی اصلی اور بنیادی ضروریات سے زائد اَور فاضل اِتنا مال ہو جس سے وہ بیت اللہ تک آنے جانے اور وہاں کے قیام و طعام کا خرچ برداشت کرسکے اور اپنی واپسی تک اُن اہل و عیال کے خرچ کا اِنتظام بھی کرسکے جن کا نان و نفقہ اُس کے ذمہ واجب ہے اَور راستہ بھی مامون (امن والا) ہو تو ہر ایسے مسلمان پر حج فرض ہے۔ عورت کے لیے چونکہ بغیر محرم کے سفر کرنا شرعًا جائز نہیں اِس لیے وہ حج پر اُس وقت قادر سمجھی جائی گی جب اُس کے ساتھ کوئی شرعی محرم حج کرنے والا ہو، خواہ محرم اپنے خرچ سے حج کررہا ہو یا عورت اُس کے سفر کا خرچ بھی برداشت کرے۔'' (معارف القرآن  جلد ٢  ص ١٢٢)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter