Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

21 - 64
پھر (مجھے خطاب کیے بغیر ) دُوسروں سے دریافت فرماتے تھے کہ اِس کا کیا حال ہے ؟مجھے یہ چیز کھٹکتی تھی اور تہمت والی بات کا مجھے پتہ نہ تھااوّل تو مرض پھر آنحضرت   ۖ  کی بے اِلتفاتی ، اس کی وجہ سے میں بہت کمزور ہوئی اِسی دوران ایک رات کو مِسْطَح رضی اللہ عنہ صحابی کی والدہ اُم مِسْطَح کو ساتھ لے کر میںنے قضاء حاجت کے لیے باہر جانے کا اِرداہ کیا کیونکہ اُس وقت گھروں میں بیت الخلاء بنانے کا رواج نہ تھا اَور عورتیں صرف رات کو قضائے حاجت کے لیے باہر جاتی تھیں ۔ جب میں قضائے حاجت سے فارغ ہوکر مسطح کی والدہ کے ساتھ گھر کی طرف آنے لگی تو اُن کا پاؤں چادر میں اُلجھ گیا جس کی وجہ سے وہ گر پڑیں، اُس وقت اُن کی زبان سے یہ کلمہ نکلا  تَعِسَ مِسْطَحْ  یعنی مسطح ہلاک ہو۔ ماںکی زبان سے اپنے بیٹے کے لیے بد دُعا کا کلمہ سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا۔ میںنے کہا کہ یہ بہت بُری بات ہے تم ایک نیک آدمی کو بُرا کہتی ہوجو غزوۂ بدر میںشریک تھا یعنی اُن کا بیٹا مسطح ۔
اِس پر اُنہوں نے تعجب سے کہا کہ بیٹی کیا تجھے خبر نہیں کہ(میرا بیٹا) مسطح کیا کہتا پھرتا ہے ۔ میںنے پوچھا کیا کہتا ہے ؟اِس پر اُنہوں نے تہمت والی بات سنائی ۔یہ سن کر میرا مرض اَور بڑھ گیا ۔ جب میں گھر واپس آئی اور حسب ِمعمول رسول اکرم  ۖ  تشریف لائے تو سلام کیا اَور اُسی طریقہ پر مزاج پرسی فرمائی کہ اِس  کا کیا حال ہے ۔میں نے آنحضرت  ۖ سے اِجازت طلب کی کہ اپنے والدین کے گھر چلی جائوں۔آپ ۖنے اِجازت دے دی، وہاںجانے سے میرا مقصد یہ تھا کہ والدین سے اِس معاملہ کی تحقیق کروں میںنے جاکر والدہ سے پوچھا ۔اُنہوں نے تسلی دی کہ بیٹا ! تجھ جیسی عورتوں کے دُشمن ہوا کرتے ہیں اور ایسی چیزیں اُس عورت کے لیے پیش آیا کرتی ہیں جو اپنے شوہر کے نزدیک حسن وجمال میںحیثیت رکھتی ہو ۔ اگر اُس کی نظریں چڑھی ہوئی ہوں تو سوکنوں کی طرف سے کثرت سے ایسی چیزیں پیش آتی ہیں لہٰذا زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں معاملہ یوں ہی رفع دفع ہو جائے گا ۔میں نے کہا سبحان اللہ! لوگوں میں اِس کا چرچا ہو چکا ہے میںاِس پر کیسے صبر کروں ؟ میں ساری رات روتی رہی ، نہ میرے آنسو تھمے نہ آنکھ لگی۔
 حضور اکرم  ۖ  بھی چونکہ اِس خبر کے پھیلنے سے بہت غمگین تھے اور اِس بارے میں اَب تک کوئی وحی نازل نہ ہوئی تھی اس لیے آپ  ۖنے حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے ( جو دونوں گھر ہی کے آدمی تھے) مشورہ لیا کہ ایسی حالت میں کیا کرنا چاہیے ؟حضرت اُسامہ بن زید نے تو کھل
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter