Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2009

اكستان

13 - 64
یَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ  اَور کہا ہے کہ سورۂ فاتحہ کا پڑھنا امام مقتدی اَور منفرد سب پر ہر نماز میں جہری ہو یا سرِّی فرض ہے اَور حنفی علماء اِس حدیث ِ پاک سے یہ استدلال درُست نہیں قرار دیتے جس کی وجہ اَور بہت مفصل بحثیں سب حنفی حضرات کے رسالوں اَور کتابوں میں پہلے سے موجود ہیں ہر عالم جانتا ہے۔
غرض یہ لوگ ایسا مسئلہ سامنے لائے جس کو چودہ سو سال گزرگئے اَور شروع ہی سے یہ چلا آرہا ہے  کہ کچھ حضرات پڑھتے آئے اَور کچھ منع کرتے آئے ہیں اَور اگر اِن حضرات کو شمار کیا جائے تو جن حضرات  نے قراء ت خلف الامام سے منع کیا ہے وہ تعداد میں بھی زیادہ ہیں اَور علم و عمل میں بھی بڑھے ہوئے ہیں۔  قرنِ اوّل سے آج تک یہی حال چلا آرہا ہے کیونکہ حنفی حضرات ہی قراء ت خلف الامام سے منع کرتے ہیں اَور جب مسلمانانِ عالَم کو شمار کیا جائے تو یہ لوگ اُن کا دو ثُلث (٣/٢)حصہ بنیں گے اَور مسلمانوں کے بقیہ مذاہب پر چلنے والے صرف ایک ثُلث(٣/١) ہوں گے کیونکہ مسلمانانِ ہند، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، ترکیہ، بخارا اَور برما وغیرہ سب امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے پیروکار ہیں اَور باقی ممالک میں دُوسرے ائمہ کے پیروکاروں میں بھی وہ موجود ہیں حنفی حضرات ہی کے مدر سے پورے عالم میں زیادہ بڑے دینی مدارس ہیں۔ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش میں صاف نظر آتا ہے۔ اِن ہی کے علماء کی تعداد مسلم علماء میں زیادہ ہے اِن ہی کا علم تفسیر حدیث فقہ اَور اُن کے اُصول کے بارے میں زیادہ وسیع ہے۔اور اِن ہی میں وہ اَولیائِ کبار بھی ہیں جنہوں نے پورے عالم میں دین پھیلایا جیسے ہمارے علاقہ میںحضرت شاہ معین الدین( چشتی اجمیری)، حضرت مجدّد سر ہندی شا ہ ولی اللہ(دہلوی)، اُن کے اَبنائِ کرام علماء دیوبند اور شاہ محمد الیاس صاحب مؤسس جماعت تبلیغ یہ سب اُن لوگو ں میں داخل ہیں جو قراء ت خلف الامام نہیںکرتے۔ مسلمانوںمیں کوئی بھی یہ جرأت نہیںکر سکتا کہ اِن حضرات کو گمراہ قرار دے سوائے اِس کے کہ جو خودگمراہ ہو۔
اِسی طرح اِس کے برعکس بھی حکم ہو گا مثلاً امام شافعی رحمة اللہ علیہ اور اُن کے آج تک کے پیرو کار اور وہ پیروکار جو قیامت تک آنے والے ہیں اُن کے بارے میں کسی شخص کے لیے جائز نہیں ہے کہ یہ کہہ سکے کہ یہ غلطی پر ہیں یا گمراہ ہیں کیونکہ یہ حضرات صحابۂ کرام اور اُن کی روایات پر عمل پیرا ہیں جیسے کہ حنفی حضرات اور قراء ت خلف الامام سے منع کرنے والے اَسلاف بھی صحابۂ کرام کے عمل اور جناب رسول اللہ  ۖ سے اُن کی روایات پر عمل کر رہے ہیںاور جناب رسول اللہ  ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے''مَااَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابِیْ''  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ہندو اَور بچھڑے کا پیشاب : 6 3
5 اُونٹ کا دُودھ اَور پیشاب ،علاج کی نوعیت 6 3
6 دَاد کی بیماری کا عجیب علاج : 6 3
7 آب ِحیات ، ہندوؤں کا اپنا پیشاب پینا : 7 3
8 حدیث کا مطلب ہر آدمی نہیں سمجھ سکتا ،مسلمانوں کی شرمناک حالت : 7 3
9 اِنسان کا پیشاب اَور عذاب ِقبر : 8 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 10
12 علمی مضامین 12 1
13 صرف امام اَور منفرد ہی کاسورہ ٔفاتحہ پڑھنا اَور اُس کے دلائل 12 12
14 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 19 1
15 تربیت ِ اَولاد 24 1
16 پیدائش کے بعد بچہ سے متعلق ضروری ہدایات 24 15
17 چھوٹے بچوں کو بالکل تنہا نہ چھوڑنا چاہیے 25 15
18 شوہر کو زَچہ کے قریب نہ آنے دینا : 25 15
19 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 26 1
20 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 26 19
21 تشریح : 27 19
22 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 29 19
23 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و احکام : 32 19
24 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ 33 19
25 تکبیرِ تشریق کی حکمت : 34 19
26 قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت :حج و 34 19
27 حج کے فضائل : 35 1
28 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ 35 27
29 حج کس پر فرض ہے ؟ 36 27
30 حج کی استطاعت کا مطلب : 37 27
31 قربانی کے فضائل : 38 27
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 40 1
33 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 43 32
34 قربانی کے مسائل 45 1
35 قربانی کس پر واجب ہے : 45 34
36 قربانی کا وقت : 46 34
37 قربانی کے جانور 47 34
38 قربانی کا گوشت اور کھال 48 34
39 متفرق مسائل 50 34
40 ذبح سے پہلے کی دُعا : 50 34
41 ذبح کے بعد کی دُعا : 50 34
42 چار رَوز اُندلس میں 51 1
43 مَدَیْنَةُ الزَّہْرَاء : 51 42
44 طارق بن زیادکا تاریخی خطبہ : 53 42
45 غَرْنَاطَہْ : 55 42
46 دینی مسائل 56 1
47 ( ظہار کا بیان ) 56 46
48 ظہار کا حکم : 56 46
49 چند دِیگر مسائل : 57 46
50 اَخبار الجامعہ 59 1
51 پلی کر یے آیا '' 60 50
Flag Counter