Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

61 - 64
٢ شعبان المعظم ١٤٣٠ھ مطابق ٢٥جولائی٢٠٠٩ء بروز ہفتہ سے حسب ِسابق جامعہ مدنیہ جدید میں حضرت مولانا محمدحسن صاحب نے دورۂ صرف ونحو کا آغاز کیا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
٢٥ جولائی٢٠٠٩ء کو جناب محسن اعجاز صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی ،الحامد ٹرسٹ اور مستشفیٰ الحامد کی تعمیرکے سلسلہ میں مشاورت ہوئی۔
 سفر نامہ بھوئی گاڑ ٹیکسلا  :  (بقلم اِنعام اللہ ،شریک سفر)
١١ جولائی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مولانا شہاب الدین صاحب کی دعوت پر اُن کے مدرسہ ختم ِ بخاری شریف کے پرو گرام میں شرکت کے لیے صبح آٹھ بجے رائیونڈ سے بھوئی گاڑ ٹیکسلا کے لیے روانہ ہوئے۔راستہ میں فاضل جامعہ مدنیہ جدید مولوی عبد الباسط صاحب کے اِصرار پر دوپہر کا کھانا  اسلام آباد میں اُن کے رہا ئش گاہ پر تناول فرمایا۔ حضرت صاحب کے پہنچنے پر مقامی علماء میں سے مفتی نصیر صاحب اور مفتی نعیم صاحب ملاقات کے لیے تشریف لے آئے اور حضرت صاحب کے ساتھ کھانے میں شریک رہے ۔اِسی رات حضرت صاحب کو ٹیکسلا سے واپس دینہ ضلع جہلم پہنچنا تھا کیونکہ مدرسہ عثمانیہ (دینہ)  کی انتظامیہ نے اپنے اختتامی پرو گرام میں حضرت صاحب کو مدعو کیا تھا۔اِس لیے تھوڑی دیر قیام کر کے بھوئیگاڑ  کے لیے روانہ ہوئے۔ جب ہم ٹیکسلا کے قریب پہنچے تو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا شعیب صاحب انتظار میں تھے جو بطور ِ رہبر ہمارے ساتھ بھوئیگاڑ کے لیے روانہ ہوئے۔
 اللہ تعالیٰ کے فضل سے بھوئیگاڑعصر کے قریب پہنچے جہاں مولانا شہاب الدین صاحب وہاں کے علماء اورعوام نے حضرت صاحب سے مصافحہ کیا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے تمام کام مختصر طور پر کیے گئے۔حضرت صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ علم ِ دین پڑھنے سے ہمارے اَندر تواضع واِنکساری اور بڑوں کا اَدب بڑھنا چاہیے نہ کہ تکبر و غرور ۔ اس کے بعد حضرت صاحب جلسے کی اختتامی دُعا کرانے کے لیے جامع مسجد کی طرف لے گئے۔ حضرت نے پہلے بچوں میں اسناد تقسیم کیں اور پھر اپنے مختصر بیان میں اِرشاد فرمایا کہ موجوہ دورفتنوں کا ہے باطل حق کی شکل میں جب آتاہے تو بڑے بڑے علماء پھسل جاتے ہیں ایسی صورت میں حق و باطل کے اَندرتمیز  صرف اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہی ہوسکتی ہے۔حضرت صاحب نے سورہ ٔ کہف پڑھنے پر زور دیتے ہوئے اس کے فوائد بیان کیے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter