Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2009

اكستان

27 - 64
یک قریہ ہے اُس میں آپ کی تدفین ہوئی۔ امام بخاری رحمةاللہ علیہ کو اللہ نے ٦٢ سال   عمر دی۔ اِس مختصر سی مدت میں اَور عمر میں اللہ تعالیٰ نے اُن سے وہ کام لیے جو بڑی بڑی جماعتیں مل کر نہیں کر سکتیں۔ علم ِ حدیث میں حضرت امام بخاری رحمةاللہ علیہ کا جو مرتبہ اور مقام ہے وہ اِتنا بلند ہے کہ اُس وقت کے بہت سے لوگ اِس کم عمری میں آپ کی اِس شان سے حسد کرنے لگ گئے تھے۔ 
ایسی عظیم الشان اللہ نے حیثیت بنادی تھی کہ وہ حسد میں مبتلا گئے اور آپ کو تکلیفیں پہنچانا یا ایسی چیزیں کرنا جس سے آپ کی لوگوں کی نظروں میں قدرو منزلت کم ہوجائے اِس قسم کی چیزیں کرنے لگ گئے تھے۔ حضرت امام بخاری رحمةاللہ علیہ جب بغداد تشریف لائے تو وہاں پر کسی مجلس میں کچھ لوگوں نے آپ کا امتحان لینے کے لیے ایک طریقہ اپنایا اور دس آدمی منتخب کیے اور دس آدمیوں کو دس دس حدیثیں یاد کرائیں تو  کل سو(١٠٠) حدیثیں بن گئیں۔ تو حدیث میں ایک متن ہوتا ہے ایک سند ہوتی ہے، سند بیان ہوتی ہے اُس کے بعد حدیث بیان ہوتی ہے تو دس آدمیوں میں سے ہر ایک کو جو دس دس  حدیثیں یاد کرائیں اُس میں سند جو تھی جس حدیث کی وہ کسی اور حدیث کے ساتھ جوڑ دی اور اُس کا متن کسی اور سندکے ساتھ جوڑا۔اِس حدیث کے ساتھ جو اِس کی اصل سند ہے وہ نہیںبیان کرنی بلکہ دُوسری سند بیان کرنا اور اِسی طرح دُوسری سند جو ہے اُس کے ساتھ اُس کا جو متن آتا ہے وہ نہیں بلکہ دُوسرا کوئی متن بیان کرنا۔ 
اَب ایک آدمی اُٹھا اُس نے حدیث کی سند پڑھی ،سند تو صحیح پڑھ لی لیکن اُس کا جو متن تھا وہ اَور پڑھا جو اِس سند سے نہیں آتا حضرت امام بخاری کو سنایا آپ نے فرمایا  لَااَدْرِی  مجھے نہیں معلوم۔ پھر دُوسری اُس نے اِسی طرح پڑھی پھراُس کی سند اور متن  بدل دیا تو آپ نے پھر فرمایا  لا ادری  میں نہیں جانتا۔ پھر تیسری پڑھی پھر چوتھی پڑھی ہر حدیث پر آپ نے یہ فرمایا مجھے نہیں معلوم۔ اَب مجمع تھا علماء کا بھی اور عام لوگوں کا بھی۔ تو جو اہل ِ علم حضرات تھے وہ تو آپ کے اِس جواب سے سمجھ رہے تھے کہ امام بخاری رحمةاللہ علیہ بہت بڑے آدمی ہیں۔ لیکن عام لوگ جو تھے وہ کہہ رہے تھے کہ یہ بھی کوئی عالم ہے ہر حدیث پر کہہ رہا ہے مجھے نہیں پتا،پتا ہی نہیں اِنہیں پھر پتا کیا ہے؟ تو جب دس حدیثیں وہ آدمی بیان کر چکا تو پھر دُوسرا کھڑا ہوا اُس نے بھی دس حدیثیں بیان کیں اور وہ بھی اِسی طرح۔ پھر تیسرا پھر چوتھا پھر پانچواں اِس طرح دس آدمی کھڑے ہوئے اور کل سو حدیثیں بیان کیں ہر حدیث پر امام صا حب نے فرمایا   لَااَدْرِیْ  مجھے نہیں پتا۔ اَب ماحول خراب ہوگیا عام
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 8 1
4 اِس اِرشاد کا مطلب : 9 3
5 دوائیں صحابہ نے بھی بتلائیں ہیں،حضرت عائشہ کی طبی معلومات : 11 3
6 مخلوق کی خدمت ،علماء اور صوفیاء طبیب بھی ہوتے تھے : 12 3
7 علماء کے طریقے کی نقل ، انگریز کے مشنری سکول اور ہسپتال 12 3
8 آئیوویدک ہندوستان کا قدیم طریقۂ علاج 12 3
9 اِسلامی طب کہنے کی وجہ : 13 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 10
12 علمی مضامین 16 1
13 روزہ ....... تزکیۂ نفس 16 12
14 روزہ کی تعریف 16 12
15 روزہ اَور تقویٰ : 17 12
16 روزہ اَور غیبت : 18 12
17 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 20 1
18 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 20 17
19 زُہد و فقر اَور گھر کے اَحوال 20 17
20 مشورہ لینا 22 17
21 تربیت ِ اَولاد 23 1
22 بڑی اَولاد کے مرجانے کی فضیلت 23 1
23 ختم ِ بخاری شریف 25 1
24 ( بیان شیخ الحدیث حضرت مولاناسےّد محمودمیاں صاحب مدظلہم 26 1
25 زکٰو ة...............اَحکام اور مسائل 38 1
26 تعریف ،حکم اور شرطیں 42 25
27 تعریف : 42 25
28 حکم : 42 25
29 شرطیں : 43 25
30 مال ،زکٰوة او ر نصاب 43 25
31 کس کس مال میں زکٰوة فرض ہے 43 25
32 سرکاری نوٹ 43 25
33 جواہرات 43 25
34 برتن اَور مکانات وغیرہ 43 25
35 مالِ تجارت : 44 25
36 نصاب کسے کہتے ہیں 44 25
37 چاندی کا نصاب اور اُس کی زکٰوة 44 25
38 سونے کا نصاب اور اُس کی زکٰوة : 44 25
39 تجارتی مال کا نصاب : 44 25
40 اصل کے بجائے قیمت 44 25
41 ادُھورے نصاب 45 25
42 نیت : 46 25
43 .پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : 47 25
44 مصارفِ زکٰوة 47 25
45 مصارفِ زکٰوة کون کون ہیں 47 25
46 کن لوگوں کو زکٰوة دینا جائز نہیں 47 25
47 طلبہ علوم : 48 25
48 زکٰوة کن کو دینا اَفضل ہے 48 25
49 اَداء زکٰوة میں غلطی : 49 25
50 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
51 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ 50 50
52 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
53 شہادت کی سات قسمیں ہیں : 56 52
54 مغرب اور فجر کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر پڑھنے کی ایک دُعا 56 52
55 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 57 1
56 ( دینی مسائل ) 58 1
57 عورت کو تفویض ِطلاق : 58 56
58 پہلی صورت : 58 56
59 دُوسری صورت : 58 56
60 تیسری صورت : 59 56
61 اَخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter