Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

53 - 64
دُوسرے کے پاس آناجانا رکھیں لیکن ایک دُوسرے کے پڑوسی نہ بنیں ''۔ حضرت امام غزالی   حضرت عمر کی اِس قول کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ''حضرت عمرنے رشتہ داروں کو ایک دُوسرے کے پڑوس میں رہنے سے اِس لیے منع فرمایا کہ اِس کی وجہ سے ہر وقت اُن کے حقوق کو نبھانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وحشت پیدا ہوجاتی ہے اور قطعِ رحمی پیدا ہوجاتی ہے ۔'' (احیاء علوم الدین ٢/٢١٦ ) اکتم بن صیفی نے فرمایا  : ''گھر ایک دُوسرے سے دُور رکھو، محبت میں ایک دُوسرے سے قریب رہو گے۔ '' (عیون الاخبار)
 نیز گھروں کے ایک دُوسرے کے قریب ہونے سے بعض اوقات دُوسرے مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں مثلاً اَولاد کے درمیان مخاصمت ولڑائی کی نوبت آتی ہے جس میں بسا اَوقات والدین بھی اپنے بچوں کا ساتھ دیکر دُوسرے کے مقابلے میں آجاتے ہیں اور ہر ایک اپنے بچے کی برا ء ت کا خواہشمند ہوتا ہے جس کی وجہ سے عداوت دُشمنی اور قطع رحمی پیدا ہوجاتی ہے۔ 
١٥۔  رشتہ داروں کی بات برداشت نہ کرنا  :  بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے رشتہ داروں کی اَدنی سے بات بھی برداشت نہیں کرتے ،اگر کسی رشتہ دار سے معمولی سی لغزش یا خطا ء سرزد ہوجائے تو یہ قطع تعلق اختیار کرکے قطع رحمی کرنے لگتا ہیں۔ 
١٦۔  خاص مواقع بھول جانا  :  بعض اَوقات خاندان کے کسی ایک کے گھر میں ولیمے کی یا اور کوئی دعوت ہوتی ہے جس کے لیے وہ اپنے بعض رشتہ داروں کو زبانی طور پر یا بذریعہ خط یا بذریعہ ٹیلی فون مدعو کرتا ہے اَور کسی ایک رشتہ دار کو دعوت دینا بھول جاتا ہے، چنانچہ یہ رشتہ دار مغلوب النفس ہونے یابدگمانی کی وجہ سے خیال کرنے لگتا ہے کہ مجھے حقیر سمجھ کر قصدًا دعوت نہیں دی گئی چنانچہ یہ خیال اور بدگمانی آگے چل کر قطع رحمی کا سبب بن جاتی ہے۔ 
١٧۔  حسد  :  بعض اوقات کسی کو اللہ تعالیٰ علم و عزت عطا فرمادیتے ہیں یا اُس کی محبت دُوسرے کے قلوب میں ڈال دیتے ہیں اور وہ اپنے رشتہ داروں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اور دریادِلی کا مظاہرہ کرتا ہے جس کی وجہ سے اُس کے بعض رشتہ دار اُس سے حسد کرنے لگتے ہیں، اُس کے اخلاص میں شک کرنے لگتے ہیں اور اُس سے دُشمنی کر نے لگ جاتے ہیں۔ 
١٨۔  کثرت مزاح  :  کثرت مزاح کا انجام بہت ہی برا ہوتا ہے بعض اَوقات ایک ایسا شخص جسے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter