Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

56 - 64
(  دینی مسائل  )
کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان  : 
مسئلہ  :  نکاح کرنے سے پہلے کسی عورت کو کہا اگر میں تجھ سے نکاح کروں تو تجھ کو طلاق ہے تو جب اُس عورت سے نکاح کرے گا تو نکاح کرتے ہی طلاقِ بائن پڑ جائے گی۔ بائن اِس لیے کہ یہ طلاق رُخصتی سے پہلے واقع ہورہی ہے۔ اَب بے نکاح کیے اِس کو نہیں رکھ سکتا ۔اور اگر یوں کہا ہو کہ اگر تجھ سے نکاح کروں تو تجھ پر دو طلاق تو دو طلاقِ بائن پڑ گئیں اور اگر تین طلاق کا کہا تو تینوں پڑگئیں اور اَب طلاقِ مغلظہ ہوگئی۔ 
مسئلہ  :  نکاح ہوتے ہیں جب عورت پر طلاق پڑگئی اور شوہر نے اِسی عورت سے پھر نکاح کرلیا تو اَب دُوسرے نکاح کرنے سے طلاق نہ پڑے گی۔ہاں اگر یوں کہا ہو کہ جتنی دفعہ تجھ سے نکاح کروں ہر مرتبہ تجھ کو طلاق ہے تو جب نکاح کرے گا ہر دفعہ طلاق پڑ جایا کرے گی۔اَب اِس عورت کو رکھنے کی کوئی صورت نہیں۔ دُوسرا خاوند کر کے اگر اِس مرد سے نکاح کرے گی تب بھی طلاق پڑجائے گی۔ 
مسئلہ  :  کسی نے کہا جس عورت سے نکاح کروں اُس کو طلاق ۔تو جس عورت سے نکاح کرے گااُس پر طلاق پڑ جائے گی البتہ طلاق پڑنے کے بعد اگر پھر اُسی عورت سے نکاح کر لیا تو طلاق نہیں پڑے گی
مسئلہ  :  کسی نے کہا جب بھی میں کسی عورت سے نکا ح کروں تو اُس کو تین طلاق۔ تو جس عورت سے نکاح کرے گا اُس کو تین طلاقیں پڑجا ئیں گی۔ایسے شخص کے لیے کوئی عورت اپنے نکاح میں لانے کی یہ صورت ہے کہ اُس کی اِجازت کے بغیر کوئی دُوسرا شخص اُس کا نکاح کردے پھر جب اُس کونکاح کی خبر پہنچے تو زبان سے اِجازت نہ دے ورنہ تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی بلکہ خبر سن کر بالکل خاموش رہے البتہ تحریری اِجازت دے دے یا کُل مہر یا اُس کا کچھ حصہ بیوی کی طرف بھیج دے۔ تحریری اِجازت یا مہر بھیجنے سے قبل اگر کوئی اُس کو نکاح کی مبارکباد دے تو اُس کو یوں کہے کہ میں ابھی اِس پر غور کررہاہوں خاموش بھی نہ رہے کیونکہ ایسے موقع پر خاموشی اِجازت کے حکم میں ہے۔ 
مسئلہ   :  اگر اپنی بیوی سے کہا اگر تو فلاں کام کرے تو تجھ کو طلاق، اگر تو میرے پاس سے جائے تو تجھ کو طلاق، اگر تو اُس گھر میں جائے تو تجھ کو طلاق یا کسی اَور بات کے ہونے پر طلاق دی تو جب وہ کام کرے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter