Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

59 - 64
وفیات 
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
١٢ اپریل کو جمعیت علمائِ اسلام کے نائب امیر حضرت مولانا سید امیرحسین شاہ صاحب گیلانی   طویل علالت کے بعد اَسّی برس کی عمر پاکر انتقال فرما گئے۔مولانا کی جماعت کے ساتھ خدمت کسی سے مخفی نہیں ہے مولانا ایک نڈر اور بے باک اِنسان تھے جماعت کے ساتھ ہر قسم کی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ اہل ِاَوکاڑہ کے لیے آپ کی ذات سائبان کی حیثیت رکھتی تھی، عوامی مسائل اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے آپ کے خدمات کو اہل ِ اَوکاڑہ بڑی قدر سے دیکھتے ہیں۔ آپ کی وفات اُن کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا گیلانی صاحب کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔ اُن کے پسما ندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہواور اُن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر فرمائے۔ 
 ٢٩ مارچ کو فاضل جامعہ مدنیہ مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب کے جواں سال بیٹے ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے ۔ جواں سال بیٹے کی اچانک شہادت پر اہل ِ اِدارہ مولانا اور اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہوئے اُن کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسما ندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔  
 گذشتہ ماہ گوجرانوالہ کے مولانا عبدالمالک شاہ صاحب کے بڑے بھائی ڈیرہ اسماعیل خان میں وفات پاگئے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسما ندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔
جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔ 




x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter