Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

37 - 64
قیامت کے قریب یہ علامات پائی جائیں گی: (١)صرف خاص (جان پہچان کے) لوگوں کو آدمی سلام کرے گا۔ (٢) تجارت عام ہوجائے گی یہاں تک کہ بیوی تجارت میں اپنے شوہر کی مددگار ہوگی۔ (٣) قطع رحمی اور رشتے ناطوں میں بگاڑ عام ہوجائے گا۔ (٤) جھوٹی گواہیاں دی جائیں گی۔ (٥) سچی گواہی کو چھپایا جائے گا۔ (٦) دین سے جہالت عام ہوجائے گی۔
اِس روایت میں معاشرتی بگاڑ کے چھ نمونے بیان کئے گئے ہیں اور جیسے جیسے قیامت قریب آرہی ہے یہ بگاڑ بدستور بڑھتا جارہا ہے، اس کی کچھ وضاحت ذیل میں درج ہے  :
(١)  سلام میں تخصیص  :  
اسلام میں سلام کا حکم ہر مسلمان کے لیے عام ہے خواہ اس سے پہلے سے کوئی پہچان ہو یا نہ ہو  (بخاری شریف ص١٢، مسلم شریف ص ٣٩) کیونکہ سلام کا حکم اسلامی شعائر میں سے ہے لہٰذا جب بھی دو مسلمان کہیں بھی آپس میں ملیں تو اُنہیں سلام کرنا چاہیے اور اِس میں پہچان اور غیر پہچان کی تخصیص نہیں ہونی چاہیے، اگر خصوصیت کے ساتھ مجمع میں کسی ایک کو سلام کیا جائے گا تو یقینا دیگر حاضرین اسے پسند نہیں کریںگے جس کی وجہ سے دلوں میں اُلفت ومحبت پیدا ہونے کے بجائے کشیدگی کے آثار ظاہر ہوںگے۔ اِسی بنا پر درج بالا روایت میں جب مذکورہ شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود صکے نام کی تخصیص کرکے سلام کیا تو حضرت ابن مسعود صنے اُس کے اِس عمل کو پسند نہیں فرمایا بلکہ اُس کے طرز عمل کو دیکھ کر آپ کو علاماتِ قیامت سے متعلق مذکورہ حدیث یاد آگئی، سلام کرنے سے آپس میں اُلفت ومحبت عام ہوتی ہے جو اسلام میں بجائے خود مطلوب ومقصود ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ نبی اکرم ا نے اِرشاد فرمایا کہ پچھلی قوموں میں پایا جانے والا بغض وکینہ اور حسد کا مرض تمہارے اَندر بھی سرایت کرے گا اور یہ کینہ ''مونڈنے والی'' چیز ہے، مگر بالوں کو نہیں بلکہ دین کو مونڈ دیتی ہے اور قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم جنت میں نہیں جاسکتے جب تک کہ مؤمن نہ ہو اور مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرو اور کیا میں تمہیں وہ طریقہ نہ بتلاؤں جس سے تمہارے دل میں محبت جاگزیں ہو (وہ یہ ہے کہ) آپس میں سلام خوب عام کرو۔(رواہ البزار باسناد جید، الترغیب والترہیب :٤١٠٤) اس لیے ہر مسلمان کو بلاکسی تخصیص کے سلام کو عام کرنے کی کوشش
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter