ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009 |
اكستان |
|
٢٧ مارچ کو جامعہ کی تعطیلات کے موقع پر جامعہ کے تین اساتذہ ( مولانا خلیل الرحمن صاحب ، مولانا اظہارالحق صاحب اور مولانا اسحاق صاحب )اور جامعہ کے چند طلباء کو شہر سے باہر سیر کرنے جاتے ہوئے راستے میںایجنسی والوں نے اُٹھا لیا تھا جنھیں ایک ماہ بعد٢٧ اپریل کو رہا کر دیا گیا جو بخیروعافیت اپنے گھروں کو واپس آگئے اور ایک ماہ کی تعطیل کے بعد اُنہوں نے دوبارہ اپنے اسباق شروع کر دیے۔والحمد للہ۔ سفر نامہ : ( بقلم : اِنعام اللہ ، متعلم جامعہ مدنیہ جدید) ٣١ مارچ کو حضرت اقدس مولانا سید محمود میاں صاحب دامت برکاتہم فاضل ِ جامعہ مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب کے بیٹے کے تعزیت کے لیے لاہور سے ٹانک روانہ ہوئے۔ رات 00:8 کے قریب حضرت ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے حاجی غلام مصطفی صاحب کے بھائی غلام مرتضی صاحب کی دعوت پر عشاء کا کھانا تناول کرنے کے لیے سیدھے اُن کے گھر تشریف لے گئے جہاں حاجی عبدالرشید صاحب اور مشتاق صاحب بھی حضرت سے ملاقات کے لیے غلام مرتضی صاحب کے گھر تشریف لاچکے تھے۔ کھانا تناول کرنے کے بعد حضرت صاحب حاجی غلام مصطفی صاحب کی قیام گاہ آگئے۔قیام حسب ِ سابق حاجی غلام مصطفی صاحب کی رہائش گاہ پر ہوا۔ بعد نماز ِ فجراسٹیٹ کے آفیسر غلام مرتضی صاحب اور تبلیغی جماعت کے امیر اظہر اعجاز صاحب اور انسپکٹر ایکسائنز اینڈ ٹیکسیشن غلام فرید صاحب حضرت صاحب سے ملاقات کے لیے حاجی غلام مصطفی صاحب کے گھر پہنچ گئے اور حضرت کے ساتھ ناشتے میں شریک ہو کر مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔ بعد اَزاںصبح آٹھ بجے کے قریب حضرت صاحب حاجی غلام مصطفی صاحب کی گاڑی میں حضرت مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب کے بیٹے اور احقر کے دادامرحوم کی تعزیت کے لیے ٹانک روانہ ہوئے ۔اُن کے بیٹے محمد طلحہ صاحب نے گاڑی ڈرائیورکی۔راستہ میں جامعہ کے طالب علم محمد صابر سلمہ کے اصرار پر اُن کے گھر چند منٹ کے لیے تشریف لے گئے جہاں مختصر دُعا کر کے سفر جاری رکھا۔ ٹانک پہنچنے پر احقر کے چچا زاد بھائی خیر محمد ایڈو وکیٹ حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب کی ٹانک تشریف آوری کے پہلے سے انتظار میں تھے۔ اُنہوں نے ہمیں مولاناقاضی حبیب اللہ صاحب کے گھر پہنچا دیا۔ قاضی صاحب سے تعزیت کی۔ تعزیت کرنے کے بعد اَحقر کے داد مرحوم کی تعزیت کے لیے ہمارے گھرعمر اڈا تشریف لے گئے۔