ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009 |
اكستان |
|
درس حدیث و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) ''شب ِ قدر'' دُعاؤں اَور'' شب ِ براء ت'' اِستغفار کے اعتبار سے اہم ہے شب ِ قدر کی ساعت میں کیا دُعا مانگنی چاہیے؟ اِس ساعت میں جو مانگے گا ویسا ہی ہو جائے گا ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 58 سا ئیڈ B 16 - 05 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! یہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اَور برکتوں کا مہینہ ہے اَور یہی مہینہ ہے جس میں جنابِ رسول اللہ ۖ کے زمانہ میںشب ِ قدر ہوئی تھی وہ ستائیسویں شب تھی جو رسول اللہ ۖ کے زمانہ میں ہوئی اَب آپ کے بعد صوفیائے کرام کا قول تو یہی ہے کہ سال بھر میں کوئی سی بھی رات ہوسکتی ہے اللہ تعالیٰ نے اِس کو مخفی ہی رکھا ہے اُس کی حکمت کا تقاضا یہی تھا کہ اِسے مخفی رکھا جائے اَور اِس میں ایک ایسا وقت آتا ہے کہ اُس وقت جو دُعاء کرلی جائے وہ قبول ہوجاتی ہے۔ یہ رات جو ہے یہ دُعاء کی قبولیت کے لحاظ سے بہت فضیلت رکھتی ہے بڑی تاثیرات ہیں اِس میں۔ اَور ایک ہے وہ جو چودہ اَور پندرہ شعبان کی درمیانی رات ہے اُس کا اِستغفار کے لحاظ سے بڑا درجہ ہے اُس میں جو اِستغفار کرے گا اُس کے لیے استغفار کی قبولیت کی بشارت آئی ہے، کوئی خدا سے معافی چاہے