Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی2009

اكستان

54 - 64
دُوسروں کا خیال نہ ہو، کوئی اَذیت ناک جملہ کس دیتا ہے جو دُوسرے حساس طبع شخص کے لیے قتل کے برا بر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ شخص اُس سے بغض کرنے لگتا ہے چنانچہ مزاح کرنے والا اُس شخص کاہاں مبغوض ہوجاتا ہے اور رشتہ داروں میں یہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اِن کا آپس میں مل بیٹھنا زیادہ ہوتا ہے۔ ابن ِعبد البر نے فرمایا کہ علماء کی ایک جماعت نے زیادہ مزاح کرنے کو مکروہ اور ناپسند قرار دیا ہے کیونکہ اِس کا انجام برا ہوتا ہے، ایک دُوسرے کی عزت و آبروسے متعلق کلام تک نوبت آجاتی ہے، کینہ وبغض آپس میں پیدا ہونے کا اَندیشہ ہوتا ہے اور بھائی چارگی واخوت میں رخنہ پڑجاتاہے۔ (بھجة المجالس )
١٩۔  چغل خوری  :  بعض لوگوں کی عادت وفطرت ہوتی ہے کہ لوگوں کے آپس میں تعلقات خراب کریں وہ اِس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ دو بندوں کے تعلقات آپس میں کیسے خراب ہوںاور اُن میں جدائی واقع ہو اور اُن کا خلوص مکدر ہوجائے چنانچہ چغل خوری کرتے ہیں اور اِس کی وجہ سے کتنے گھرانے اُجڑ گئے۔ قطع رحمی اور چغل خوری میں سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ اِنسان دُوسرے کی باتوں کی ٹوہ میں لگا رہ کر اُنہیں سنے۔ 
٢٠۔  بیگمات کی بد سلوکی  :  بعض لوگوں کی بیگمات بد اخلاق اور تنگ دل ہوتی ہیں، کسی کو برداشت نہیں کر تیں، یہ نہیں چاہتیں کہ اُس کے شوہر کے بارے میں کوئی شخص اُن کے اَقربا میں سے شریک ہوجائے۔ سو مسلسل لگی رہتی ہے کہ اپنے شوہر کو رشتہ داروں سے متنفر کرتی رہتی ہیں اور اُن سے صلح رحمی کرنے اور اُن کی زیارت کرنے سے منع کرتی رہتی ہیں۔ جب شوہر اپنے اقرباء کی ضیافت ودعوت کا اِرادہ کرتا ہے تو بیوی درمیان میں آڑے آجاتی ہے اَور جب شوہر اقرباء کی ضیافت ودعوت کرتا ہے تو بیوی مہمانوں سے اچھا روّیہ نہیں رکھتی، ہر وقت چیں بہ جبیں رہتی ہے اور بعض اصحاب تو اپنا مکمل چارج بیوی کے حوالے کردیتے ہیں، اَب اگر بیوی رشتہ داروں سے خوش ہو تو صلہ رحمی کرتے ہیں ورنہ قطع رحمی کرتے ہیں، بلکہ بعض اوقات بیگمات کی خوشی کے لیے والدین کی نافرمانی پر بھی تیار ہوجاتے ہیں حالانکہ والدین اپنے بچے کے بہت زیادہ محتاج ہوتے ہیں۔یہ چند وہ اسباب تھے جو بسا اَوقات ہجران وقطع رحمی کا باعث بنتے ہیں۔ (جاری ہے)




x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 جو مانگے گا بعینہ وہی قبول ہو گا : 7 3
5 قبولیت کی ساعت کسی کسی کو اَور رات کی فضیلت ہر کسی کو مل سکتی ہے : 7 3
6 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
7 سب سے بڑا خوش قسمت : 8 3
8 کس کی دُعا زیادہ اچھی تھی ؟ : 8 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
12 وضاحت : 23 11
13 مصعب بن سعد عن عائشہ : 24 11
14 روایت عبداللہ بن عروہ عن عائشہ : 24 11
15 عَبْدُ الْمَلِکْ بِنْ عُمَیْرْ عَنْ عَائِشَہْ : 27 11
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 16
18 حضرت عائشہ نے مصاحبت ِ رسول ۖ سے خوب فائدہ اُٹھایا : 30 16
19 آنحضرت ۖ سے سوالات : 30 16
20 تربیت ِ اَولاد 34 1
21 اَولاد کی وجہ سے ہزاروں فکریں اور جھمیلے : 34 20
22 جن کے اَولاد نہ ہوتی ہو اُن کی تسلی کے لیے عجیب مضمون : 35 20
23 (١) سلام میں تخصیص : 37 20
24 (٢) تجارت میں عورتوں کی شرکت : 38 20
25 (٣) قطع رحمی : 39 20
26 (٤) جھوٹی گواہی : 41 20
27 (٥) سچی گواہی کو چھپانا : 41 20
28 (٦) دین سے ناواقفیت : 42 20
29 آیت خاتم النبییّن اَور اَکابر ِ اُمت 44 1
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
31 چھ اَفراد جن پر اللہ اور اللہ کے رسول ۖ لعنت فرماتے ہیں : 47 30
32 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 48 1
33 قطع رحمی کی صورتیں : 48 32
34 قطع رحمی کے اسباب : 50 32
35 قطع رحمی کے مختلف اسباب ہیں : 50 32
36 ( دینی مسائل ) 56 1
37 کسی شرط پر طلاق دینے کا بیان : 56 36
38 بقیہ : آیت خاتم النبےّین اور اکابر اُمت 58 29
39 وفیات 59 1
40 اَخبار الجامعہ 60 1
41 سفر نامہ 61 1
Flag Counter