Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

¾اكستان Ù

36 - 64
کام کرنا ہے اَور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جو آواز دین کے خلاف اُٹھتی ہے اُس کا جواب لڑائی سے نہیں فکری رسائی سے دینا ہے کہ آپ اُسے سمجھیں۔
ایک چھوٹا سا لطیفہ عرض کرتا ہوں کہ ہم سے اِن ملکوں میں یہ پوچھا گیا کہ اِسلام کی رُو سے مسلمانوں اَور اہل ِ کتاب کے تعلقات کیا ہیں؟ اوراِس کے ساتھ ہی ساتھ یہ سوال کردیا کہ کیا اِن دونوں کی شادی ہوسکتی ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں مسلمان کا نکاح صرف مومن سے ہی ہوگا اِس میں اگر کوئی اِستثنٰی ہے تو وہ یہ کہ اہل ِ کتاب سے شادی ہوسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں تصریح کے ساتھ کہا کہ اِن کے ساتھ شادی ہوسکتی ہے ۔تو وہ فورًا کہنے لگے کس طرح؟ میں نے کہا کہ مرد مسلمان ہو اَور عورت جو ہے وہ اہل ِ کتاب میں سے ہو  تونکاح ہوسکتا ہے  وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ اِذَا اٰتَیْتُمُوْھُنَّ اُجُوْرَھُنَّ ۔ تو پھردُوسرا سوال کرنے لگا کہ پھر تو برابر کی بات نہ ہوئی ،اگر دونوں ایک دُوسرے کے اِتنا قریب ہیں اہل ِ اسلام اہل ِ کتاب کے اِتنا قریب ہیں توچاہیے کہ پھر دونوں طرف سے نکاح ہوسکے تو یہ کیا مطلب کہ مسلمان اہل ِ کتاب کی لڑکی نکاح میں لے تو سکتا ہے لیکن دے نہیں سکتا تو برابر کے ہونے چاہئیں؟ اَب یہ ہمارے دین کا ہماری شریعت کا مسئلہ ہے۔ تو میں نے فورًا کہا کہ بھائی ہمارے دونوں کے تاریخی پس منظر کو توکوئی جانے ،ہم دو ہیں اہل ِ اسلام اَور اہل ِ کتاب۔ ہم اُن کے پیغمبر کو مانتے ہیں عیسٰی بن مریم کو سب نبی مانتے ہیں ،ہم اُن کے پیغمبر کو مانتے ہیں وہ ہمارے پیغمبر کو نہیں مانتے تو فرق تو پہلے ہی ہوگیا تو جب وہ ہمارے پیغمبر کو نہیں مانتے ہم سے حصّہ نہیں لے سکتے ہم اُن کے پیغمبر کو مانتے ہیں ہم اُن سے حصّہ لے سکتے ہیں لڑکی لے سکتے ہیں ۔تو تاریخی طور پر یہ چیز چونکہ تھی کہ ہم اُن کے پیغمبر کو مانتے ہیں قرآنِ کریم اُن کی رسالت کی نبوت کی تصدیق کرتا ہے اور وہ ہمارے پیغمبر کو نہیں مانتے تو اُن کا اگر ہماری اِس قوم میں حصہ نہ ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے اَور ہمارا تو حصّہ وہاں ضرور ہونا چاہیے کیونکہ ہم مانتے ہیں۔اَب یہ بات خواہ ایک عام فہم درجے کی تھی لیکن اُن کے ذہن میں یہ گھرکرگئی کہنے لگے یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
 پھر کسی نے سوال کیا کہ اِسلام میں عورت کی گواہی آدھی کیوں ہے اَور مرد کی گواہی پوری ہے تو کیا اِن دونوں کو برابر دَرجہ نہیں دیتے؟ تو اب میں نے اپنے خیال سے ہی بات کہی کہ گواہی دینا مشکل کام ہے یا آسان؟ اُن میں سے ایک دو خود ہی کہنے لگے کہ یہ تو مشکل کام ہے اگر کہیں قتل ہوجائے تو بڑے بڑے بہادر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter