ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد اور چھ سو صحابہ کرام کی شہادت حضرت عمر کا حضرت خالد سے حساب طلب کرنا اور کٹوتی فرمانا حضرت عمار اور حضرت خالد کی فضیلت ۔شیعہ حافظ نہیں ہو پاتے اور اِس کی وجہ ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 57 سائیڈ B 11 - 04 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرتِ رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم کے ایک صحابی حضرتِ عمار ابن ِ یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ہوا تھا کہ حضرتِ خالد رضی اللہ عنہ سے اُن کی تلخ کلامی ہوئی اَور رسول اللہ ۖ کے سامنے ہوتی رہیں باتیں، سُنتے رہے آپ۔ پھر آپ نے فرمایا مَنْ عَادٰی عَمَّارًا عَادَاہُ اللّٰہُ وَمَنْ اَبْغَضَ عَمَّارًا اَبْغَضَہُ اللّٰہُ جو عمار سے دُشمنی کرے تو اللہ تعالیٰ گویا اُس سے دُشمنی فرمائیں گے دُشمنوں والا معاملہ فرمائیں گے اَورجو عمار ابن ِ یاسر سے بغض رکھے تو اللہ تعالیٰ اُسے مبغوض رکھیں گے۔ حضرتِ خالد فرماتے ہیں کہ جب میں وہاں سے نکلا تو مجھے سب سے زیادہ جو چیز اچھی لگتی تھی وہ یہ کہ عمار ابن ِ یاسر میرے سے خوش ہوں۔ رسول اللہ ۖ سے حضرتِ خالد ابن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعریف بھی منقول ہے۔ ایک روایت تو ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ،وہ یہ ہے کہ ایک جگہ ہم تھے، لوگ گزررہے تھے وہاں سے ،ایسی جگہ تھی کہ جہاں یہ جناب ِ رسول اللہ ۖ کے پاس بیٹھے تھے اَور گزرنے والے نظر آرہے تھے کہ جارہے