ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008 |
اكستان |
|
سوتیلی ماں کے حقوق : سوتیلی ماں چونکہ باپ کی دوست ہے اور باپ کے دوست کے ساتھ اِحسان کرنے کا حکم آیا ہے۔ اِس لیے سوتیلی ماں کی کے بھی کچھ حقوق ہیں جیسا کہ اَبھی مذکور ہوا۔ بہن بھائی کے حقوق : حدیث میں ہے کہ بڑا بھائی مثل باپ کے ہے۔اِس سے معلوم ہوا کہ چھوٹا بھائی مثل اولاد کے ہے پس اِن کی آپس میں ویسے ہی حقوق ہوں گے جیسے ماں باپ اور اَولاد کے ہیں۔ اِ سی طرح بڑی بہن اور چھوٹی بہن کو سمجھ لینا چاہیے (حقوق الاسلام ،بہشتی زیور) عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : عورت کے ذمہ شوہر کے حقوق یہ ہیں : ٭ ہر اَمر میں اُس کی اطاعت کرنا بشرطیکہ معصیت نہ ہو۔ ٭ اُس کے مقدور(حیثیت) سے زیادہ نان ونفقہ طلب نہ کرنا۔ ٭ شوہر کی اِجازت کے بغیر کسی کو گھر میں نہ آنے دینا۔ ٭ اُس کی اِجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا۔ ٭ اُس کی اِجازت کے بغیر اُس کے مال سے کسی کو کوئی چیز نہ دینا۔ ٭ اُس کی اِجازت کے بغیر نفل نماز نہ پڑھنا اور نفل روزہ نہ رکھنا۔ ٭ اگر صحبت کے لیے بلائے تو شرعی مانع (حالت ِ حیض ونفاس) کے بغیر اُس سے اِنکار نہ کرنا۔ ٭ اپنے خاوند (شوہر) کو اُس کے اَفلاس (غربت) یا بد صورتی کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا۔ ٭ اگر کوئی اَمر خلاف ِ شرع خاوند میں دیکھے تو اَدب سے منع کرنا۔ ٭ اُس کا نام لے کر نہ پکارنا۔ ٭ اُس کے رُوبرو (آمنے سامنے ) زبان درازی نہ کرنا۔ ٭ اُس کے اَقارب رشتہ داروں سے تکرار (لڑائی جھگڑا اور بحث مباحثہ نہ کرنا۔( باقی صفحہ ٢١)