Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

اكستان

62 - 64
وفیات
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ
٭  ٢٣نومبر کو جناب قاری محمد ایوب صاحب رحمة اللہ علیہ دل کی تکلیف کی وجہ سے٩٨ برس کی عمر پاکر اپنے خالق ِ حقیقی سے جاملے، قاری صاحب نے تمام عمر قرآن کی خدمت میں گزاردی، سینکڑوں قرآن پاک کے حفاظ آپ کے لیے آخرت کا سرمایہ ہیں، انار کلی لاہور میں مولانا میاں عبدالرحمن صاحب کی مسجد میں آپ نے زندگی کے آخری ٤٧ برس قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے گزارے، قبل اَزیں مسلم مسجد بیرون لوہاری دروازہ اور دیگر مقامات پر قرآن ہی کی خدمت کرتے رہے، نہایت حلیم الطبع اور دھیمے مزاج کے انسان تھے، راقم الحروف محمود میاں کو بھی ١٩٦٥ء سے قبل کچھ عرصہ آپ کی شاگردی کا شرف حاصل رہا ہے۔ قارئین کرام کی خدمت میں بھی گزارش ہے کہ وہ حضرت قاری صاحب کی مغفرت اور بلندی ِدرجات کے لیے دُعاء فرمائیں، اللہ تعالیٰ حضر ت قاری صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو،آمین۔ 
٭  جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذالحدیث حضرت مولانا امان اللہ صاحب مدظلہم کے بڑے بھائی مولانا عطاء اللہ صاحب بوجہ کینسر رمضان سے ذرا پہلے دامان ضلع اَٹک میں وفات پاگئے۔ مرحوم بہت نیک سیرت اِنسان تھے، آپ جامعہ مدنیہ قدیم کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا کریم اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے تھے۔ 
٭ جامعہ مدنیہ قدیم کے فاضل مولانا شاہد ریاض صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد مؤرخہ ٢٩اکتوبر کو لاہورمیں وفات پاگئیں ۔مرحومہ نے بہت طویل بیماری کاٹی،اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اُن کی بیماری کو اُن کے لیے کفارۂ سیئات اور رفع درجات کا سبب بنا ئے ،آمین۔
ادارہ تمام سوگواروں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔
جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter