ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008 |
اكستان |
|
دین ہے آپ یوں سُنتے ہوں گے ''یہ قدامت پسند ہیں یہ دقیانوس ہیں''۔ پچھلی دفعہ بیان میں دقیانوس کا لفظ آیا تھا تو کسی نے پرچی بھیجی تھی کہ دقیانوس کا کیا مطلب ہے؟ دقیانوس کا مطلب تو سب کو معلوم ہی ہے ہم سمجھتے ہی ہیں فرسودہ خیالات اور پُرانے خیالات پر رہنے والے۔ میں نے دیکھا لغت میں تو دقیانوس جو اصحابِ کہف کے زمانے میں بادشاہ تھا جس سے اُن کا مقابلہ ہوا تھا اُس بادشاہ کا نام ''دقیانوس'' تھا کیونکہ وہ بھی کفر پر ڈٹا تھا اَور اُسی پر ہر ایک کو پھیرنا چاہتا تھا اور اُس کا نام دقیانوس تھا تو وہ ضربُ المثل بن گیا نام آج تک جیسے فرعون بن گیا کہ جو خراب آدمی ہو اُسے کہتے ہیں فرعون بنا ہوا ہے اِس لیے جو پُرانی چیزوں پر ہو اُسے کہتے ہیں دَقیانوس ۔ تو دقیانوس اُس بادشاہ کا نام تھا وَرَبَطْنَا عَلٰی قُلُوْبِھِمْ اِذْ قَامُوْا فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَنْ نَّدْعُوَا مِنْ دُوْنِہ اِلٰھًا لَّقَدْ قُلْنَا اِذًا شَطَطًا o ھٰؤُلائِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہ اٰلِھَةً یہ سارا قرآن میں مضمون اُس قوم کا آرہا ہے جس کا بادشاہ وہ دقیانوس تھا تو آپ بالکل ماڈرن ہیں جدید ترین علم سیکھ رہے ہیں فرسودہ علم نہیں سیکھ رہے ،فرسودہ علم یہودیت ہے فرسودہ علم نصرانیت ہے فرسودہ چیزیں مشرکین کی ہیں سب سے آخر میں جو آسمانی دین آیا وہ ''اسلام'' ہے اُس کے بعد کوئی اَور دین آیا؟ ثابت کردے کوئی، کوئی مائی کا لال ثابت کردے ہم اُس کی پیروی کریں گے اِسے چھوڑدیں گے لیکن کوئی ثابت کرہی نہیں سکتا ۔ ایک نے کوشش کی تھی وہ کانا تھا بیچارہ مرزا قادیانی اُس کا حشر آپ سب دیکھ لیں کیا ہورہا ہے اُس کے پیروکار اسرائیلی فوج میں بھرتی ہورہے ہیں،اسرائیلی فوج میں بھرتی ہوکر رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں تو جو بھی آخری دین کا دعویٰ کرے گا نبی علیہ السلام کے دین کے بعد اُس کا یہی حشر ہوگا کہ وہ یہودیوں یا مشرکین کا یا کافروں کا آلۂ کار ہوگا۔ سب سے آخری دین سب سے جدید ترین اِدارے یونیورسٹیاں دینی مدارس ہیں اِس کے علاوہ جہاں کہیں (دُوسرا) دین پڑھایا جاتا ہے وہ فرسودہ بات ہے وہ دقیانوسی نظام ہے اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُھُمْ وَھُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَ مَایَأْتِیْھِمْ مِنْ ذِکْرٍ مِّنْ رَّبِّھِمْ مُحْدَثٍ '' مُحْدَثٍ ''کا لفظ آیا ہے جب بھی کوئی نئی بات اُن کے پاس آتی ہے مِنْ ذِکْرٍ مِّنْ رَّبِّھِمْ مُحْدَثٍ اپنے رب کے پاس سے نئی بات مُحْدَث بات اِلَّا اسْتَمَعُوْہُ وَھُمْ یَلْعَبُوْنَ اُسے کھیل میں اُڑادیں گے توجہ ہی نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ اِس دین کو کیا کہہ رہے ہیں محدث۔ انگریزی میں اِس کا ترجمہ کیا کریں گے ماڈرن، تو ماڈرن دین ہے تو