Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

اكستان

32 - 64
دقیانوس یہودی ہیں یا آپ ہیں؟ دقیانوس عیسائی ہیں یا آپ ہیں؟ قدامت پسند آپ ہیں یا وہ ہیں؟ وہ ہیں ہم نہیں ہیں۔ وہ قدامت پسند ہیں ہم تو جدت پسند ہیں کیونکہ سب سے آخری دین ہمارا ہے قرآنِ پاک کی آیت میں آگیا  مَایَأْتِیْھِمْ مِنْ ذِکْرٍ مِّنْ رَّبِّھِمْ مُحْدَثٍ  اِلَّا اسْتَمَعُوْہُ وَھُمْ یَلْعَبُوْن دُوسری جگہ آتا ہے  مَایَأْتِیْھِمْ مِّنْ ذِکْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا کَانُوْا عَنْہُ مُعْرِضِےْنَ  دونوں جگہ آرہا ہے اللہ تعالیٰ اِس دین کو جو آخری دین ہے اِس کو  مُحْدَثٍ  فرمارہے ہیں جدید دین اَور اِسی کو اللہ نے ہمارے لیے پسند کرلیا ہے  اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا  یہ ہمارے سامنے ہدایات ہیں نبی علیہ الصلٰوة والسلام کی اِس لیے آپ یہ نہ سمجھیں اگر آپ کے گھر والے یا لوگ کہتے ہیں رشتہ دار کہ کیا پُرانی چیزوں میں لگ گیا ہے، اِسے یہ پڑھاؤ اِسے وہ پڑھاؤ ۔آپ کہیں میں توسب سے جدید ترین دین میں لگا ہوا ہوں اگر یہ جدید نہیں ہے تو جو جدید ہے وہ مجھے بتادو پھر، کوئی بھی نہیں بتاسکے گا ہاں دُنیاوی علوم میں ترقی ہورہی ہے سائنسی ایجادات ہیںاُس کا ہم انکار نہیں کرتے وہ ٹھیک ہے اُس کو ہم حرام بھی نہیں کہتے اُس کے جو حلال طریقے ہیں اُنہیں اختیار کرنا منع نہیں ہے ایک عالم ِ دین بھی بنے ساتھ ساتھ یہ بھی کر لے ٹھیک ہے کوئی حرج نہیں ہے۔ 
ہمارے جو مفتی ہیں ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب اِس وقت مفتی اعظم وہی ہیں پاکستان کے اَور کوئی نہیں ہے مفتی اعظم پاکستان ڈاکٹر عبد الواحد صاحب ہمارے مدرسے کے پڑھے ہوئے ہیں حضرت کے شاگردوں میں ہیں ،وہ کیا ہیں ڈاکٹر بھی ہیں پہلے پوری ڈاکٹری پڑھی اُنہوں نے وہ تو لائن ہی دُوسری تھی اُن کی ایم بی بی ایس ڈاکٹر اَور اَبھی تک پریکٹس کرتے ہیںسرکاری ہسپتال میں اَور اَب اِتنے بڑے عالم ماشاء اللہ مفتی بن گئے کہ اَب مفتی اعظم کا درجہ اللہ نے اُنہیں دے دیاتو وہ تعلیم منع تو نہیں ہے سیکھیں، کوئی کرسکتا ہے تو منع نہیں کرتے ہم اُس کو۔ تو فراخ سینہ ہمارا ہے فراخ حوصلہ ہم لوگوں کا ہے اُن کا نہیں ہے وہ کہتے ہیں بس یہی کرو ادھر مت جاؤ یہ دقیانوس ہیں اِس لیے آپ ہرگز کسی قسم کی احساسِ کمتری میں مبتلا نہ ہوں بلکہ ہمت سے رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی  اَور ہماری سب کی مدد کرے گا دستگیری فرمائے گا نصرت فرمائے گا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ہمارے اِس مدرسے کو بھی اَور جہاں جہاں دینی خدمات ہورہی ہیں اُن سب کو ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے آخرت میں رسول اللہ  ۖ کی شفاعت اَور اُن کا ساتھ نصیب فرمائے،  وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ض  ض  ض

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter