Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

¾اكستان Ù

25 - 64
لذت کا لمحہ کوئی آئے گا ہی نہیں اگر اللہ نے خاتمہ ایمان پر کردیا اورقبول فرمالیا ۔ تو یہ لمحہ بڑا فرحت بخش ہوگا مومن کے لیے،اِس لیے اِس راستے میں یہ آپ کو آسانیاں ہوں گی یا سہولتیں ملیں گی یا کوئی دُنیاوی مفادات ملیں گے یہ نہیں ہوسکتا یہ ذہن سے نکال دیں آج ، اِس راستے میں کانٹے ہیں خار ہیں،اِس راستے میں نفس کے ساتھ ایک مسلسل جنگ ہے مرتے دم تک چلتی رہے گی  وَمَآ اُبَرِّیُٔ نَفْسِیْ اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَة بِالسُّوْئِ  نبی یہ کہہ رہے ہیں یوسف علیہ السلام ہماری تو کوئی حیثیت ہی نہیں جب وہ زُلیخا کا فتنہ ہوا اُس سے وہ بچ کر نکل گئے اور اللہ نے بچالیا تو وہ یہی کہہ رہے تھے۔
وَمَآ اُبَرِّیُٔ نَفْسِی  اِس سے میرے نفس نے مجھے نہیں نکالا اِس مشکل سے اِس آزمائش سے اِس خرابی سے مجھے میرے نفس نے نہیں بچایا  اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَة بِالسُّوْئِ  نفس تو بہت زیادہ حکم دیتا ہے اِنسان کو بُرائیوں کایہ تو کھینچتا ہے ہر وقت یہ کرلے کرلے کرلے، کرلے پھرتوبہ کرلیجیے ،پھر آخر میں یہ بھی سکھاتا ہے کرتے ہی توبہ کرلینا   لَاَمَّارَة بِالسُّوْئِ  حکم بھی دیتا ہے اَور ترکیبیں بھی بتاتا ہے دونوں کام کرتا ہے نفس ، ساتھ شیطان بھی ہوتا ہے  اِلَّا مَارَحِمَ رَبِّیْ  مگر جس پر میرا رب رحم کردے وہ بچ نکلتا ہے اُسے اللہ بچا لیتا ہے تو مشکلات اور تکلیفیں اِس میں آئیں گی یا جو رَاہیں بند نظر آرہی ہیں یا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ،یہ ایک آزمائش ہے آپ پر۔ آپ دیکھیں گے وقت کے ساتھ ساتھ روشنی ہوتی چلی جائے گی تاریکیاں دُور ہوں گی راہیں کھلیں گی مستقبل میں آپ کی، اللہ آپ سے کام لے گا لیکن بشرطیکہ اِخلاص ہو ، اگر آپ اخلاص کے ساتھ پوری جفاکش پوری محنت کے ساتھ لگے رہے تو اللہ تعالیٰ آپ کو ضائع نہیں کرے گا، اِنشاء اللہ۔
 غیبی تائید و نصرت ہو گی سکون و اطمینان ہوگا بس لگے رہیں اپنے کوحقیر نہ سمجھیں ، مطلب یہ ہے کہ دُنیا داروں کی وجہ سے یہ کہ ہمارے پاس دُنیا نہیں ہے اِس لیے ہم حقیر ہیں یہ نہ سمجھیں،ویسے تو حقیر ہی سمجھنا چاہیے ، ہیں ہی ہم حقیر، ہر آدمی کواپنے آپ کو حقیر سمجھنا چاہیے۔ 
حضرت مجدد الف ِ ثانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی معرفت اور خوشنودی اَور اِس چیز کا جو حصہ ہے معمولی سابھی وہ اُس وقت تک نصیب نہیں ہوگا جب تک اپنے کو فرنگی سے بھی ذلیل اور حقیر نہ سمجھے، تو حقیر تو سمجھنا ہے کہ میں حقیر ہوں جیسے یوسف علیہ السلام بھی سمجھ رہے ہیں کہ میں حقیر ہوں کچھ نہیں تھا میرے پاس  وَمَآ اُبَرِّیُٔ نَفْسِی اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَة بِالسُّوْئِ اِلَّا مَارَحِمَ رَبِّیْ  مجھے تو رب نے بچایا ہے میں نے نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter