Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

55 - 64
 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 
 (  جناب سیداورنگزیب شاہ صاحب ،ہری پور )
ایک مصری جیالوجسٹ ڈاکٹرذخلول النجارکے ساتھ ایک ٹی وی اِنٹرویومیں میزبان نے سورة القمرکی پہلی آیت کے بارے میں سوال کیاکہ اِس آیت میں کوئی حیرت انگیزسائنسی حقائق ہیں۔ اُنہوں نے جواب دیاکہ وہ اس آیت کے متعلق ایک واقعہ بتاناچاہیں گے۔ 
وہ یہ کہ اُنہوں نے ایک بارمغربی برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی میں ایک لیکچردیاحاضرین میں مسلمان اورغیرمسلم دونوں موجودتھے۔ قرآن میں موجودسائنسی حقائق پرڈائلاگ چل رہاتھا۔ اِتنے میں ایک مسلمان نوجوان کھڑاہوااوراُس نے سوال کیا۔ سرکیاآپ اللہ تعالیٰ کی اِس بات پرجو قرآن میں موجودہے  اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ سائنسی حقائق کی طرف کوئی اِشارہ محسوس کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ذخلول النجارنے کہا  ''نہیں ''کیونکہ سائنسی ڈسکورِیزکوسائنس ہی کے ذریعے سمجھاجاسکتاہے جبکہ معجزہ ایک سپرنیچرل چیزہے جس کوعام واقعات کی طرح نہیں سمجھاجاسکتا۔ واقعی معجزات صرف اُن لوگوں کے لیے حق کی گواہی کی طرح ہیں جنہوں نے اُن کووہیں پردیکھاہواگراُس واقعہ کاذکرقرآن وسنت میں نہ ہوتاتوہم جدیدمسلمان کبھی بھی اِس پرایمان نہ لاتے۔ پھرڈاکٹر ذخلول النجارنے چاندکے شق ( LUNAR FISSURE ) ہونے کاواقعہ سنایاجس طرح اُس کاذکرسنت کی کتابوں میں ملتاہے یعنی احادیث کی روشنی میں سنایا۔ 
ایک برطانوی مسلمان جس نے اپنانام داؤدموسیٰ پٹکاف بتایاجوایک برٹش اِسلامی پارٹی کاسربراہ تھا۔ بولاکہ اگر آپ اجازت دیں تومیں اِس معاملے میں کچھ کہہ سکتاہوں۔ ڈاکٹرنجارنے کہاکہ '' ضر ور ' '۔
اُس نے کہاکہ اِسلام لانے سے قبل جب میں مختلف اَدیان کامطالعہ کررہاتھا توایک مسلمان طالب علم نے قرآن کے ترجمے کاایک نسخہ دیا۔ میں نے اُس کاشکریہ اداکیااوراُس کوگھرلے گیا۔ پہلی سورة جومیں نے پڑھی وہ سورة القمر کی یہی آیت تھی۔ میں نے خودسے پوچھاکہ کیایہ بات صحیح ہوسکتی ہے کہ چاندشق ہو کر دوبارہ جڑگیاہو،وہ کونسی قوت ہے جویہ کرسکتی ہے؟اُس نے کہاکہ اِس آیت کی وجہ سے میں مزید پڑھنے سے رُک گیاکہ یہ کس قسم کی کتاب ہے جواِس طرح کی باتیںکر تی ہے چانددوٹکڑے ہوگیا اورپھرجڑگیا۔ میں نے قرآن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter