ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم امابعد! ٥ اکتوبر کے روزنامہ نوائے وقت کے مطابق : برطانیہ سے تعلق رکھنے والے یہودی محقق آئی ٹی ٹونی نے اپنی کتاب '' اسرائیل اے پروفائل'' ١ میں انکشاف کیا ہے کہ قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے چھ سو افراد اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لندن پوسٹ میں یکم اکتوبر کو ایک رپورٹ میں یہودی محقق کی مذکورہ کتاب کے حوالے شائع کیے گئے ہیں۔ یہودی محقق نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان بھارت کارگل جنگ کے دوران قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری مقدار میں چندہ جمع کرکے بھارت کو عطیہ کیا تھا۔ ایوارڈ یافتہ صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد قریشی نے بھی انکشاف کیاہے کہ 1995 ء میں جب کراچی آگ اور خون میں ڈُوبا ہوا تھا اُس وقت مانچسٹرکے ایک قادیانی ریسٹورنٹ میں اہم عہدے پر فائز قادیانی لیڈر نے اِنہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور آگے پہنچانے کے لیے یہ پیغام دیاتھا کہ ''اگر کراچی میں امن چاہیے تو پاکستان میں قادیانیوں کو اَمان ملنی چاہیے''۔ ڈاکٹر شاہد قریشی نے لندن پوسٹ میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ گزشتہ ایک عشرے سے پاکستان میں چاہے جس کی بھی حکومت ہو قادیانیوں کا کوئی نہ کوئی غیر منتخب نمائندہ طاقت اور نمایاں اِختیارات کے ساتھ حکومت میں شامل رہا ہے اور اِس بات کا امکان ہے کہ ١ اسرائیل کے پردے چاک