Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

49 - 64
)  کے بعد علم و سائنس کا دَور شروع ہوا تو چرچ نے استبداد کی طاقت سے لاکھوں اہل ِ فکر و محققین کو قتل و زندہ جلاکر علم و سائنس کی راہ روکنی چاہی۔ یورپ نے کرسچین کی اِس غلطی (پاپا کریسی) کا صدیوں تک خمیازہ بھگتا اِس علم و مذہب کی جنگ میں اعلیٰ اخلاقی قدریں زوال پذیر ہوکر مغرب میں اخلاقی اَنارکی کا دَور شروع ہوا۔ پھر گزشتہ دو صدیوں میں سازشی سرمایہ و میڈیا کی بدولت مٹھی بھر شاطر ٹولہ (صیہونی نیوکون) نے یورپ کے معاشرے کو بے بس کرکے یرغمال بنالیا۔ اَب مغرب کے عوام کو اِس گھناؤنی سازش کا احساس ہونے لگا ہے چنانچہ یہ شیطانی ٹولہ (جی ایٹ و سرمایہ دار ملٹی نیشنل کمپنیاں) جہاں کہیں ہوتے ہیں نفرت کی صورت میں عوام کا ردّعمل سامنے آتا ہے مگر اَب تک انسانیت کے سارے وسائل پر قابض ہونے کی وجہ سے یہ ٹولہ کامیاب ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس کا حشر بھی پاپاکریسی کی طرح ہوتا نظر آرہا ہے۔ بقول ایک مفکر کے تاریخ کا پہیہ اگرچہ آہستہ چلتا ہے مگر پیستا باریک ہے، لگتا ہے مغرب کا معاشرہ ایک بار پھر بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوکر بکھراؤ کی طرف چل پڑا ہے۔ اگر مغرب کے مفکرین و اہل ِ دانش نے گلوبل ولیج معاشرے کے لیے اقدار و ضابطہ تلاش نہ کیا تو تباہی سامنے کی بات ہے۔ یہ مسلم علماء و اہل ِ دانش کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہے کہ عالمی انسانی بہبودی کی اقدار و ضابطہ کے تعین میں شریعت، فقۂ اسلامی کا رول کیا ہو۔ اگر ہمارے علماء و اہل ِ دانش اِس خلاء کے پُر کرنے پر اپنی سوچ و فکر اور علمی کاوِشوں کا رُخ کرسکیں اِسلام ہی کی نہیں پوری انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہوگی۔ 
اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز  : 
اسلامی قانون کا امتیاز یہ ہے کہ یہ بنیادی طور پر غیر سرکاری قانون ہے جس کے بنانے مرتب کرنے اور توسیع دینے میں کبھی بھی کسی حکومت، ریاست، طاقتور طبقہ کی مداخلت نہیں رہی، یہ عوامی عمل کے ذریعہ مرتب ہوا۔ امام ابوحنیفہ قانونی تاریخ کے عظیم ترین دماغوں میں ایک تھے جن کی تعبیر قانون کو مسلمانوں کی دوتہائی کے قریب حصہ تسلیم کرتا ہے۔ وہ کسی حکومتی قانون ساز اِدارہ کے رُکن نہیں تھے۔ امام احمد بن حنبل جن کے فقہی اَقوال کو آج سعودی عرب میں قانون کی حیثیت حاصل ہے اُن کو کسی بادشاہ نے قانون سازی کے لیے مقرر نہیں کیا تھا ۔اسلام کی پوری تاریخ گو اہ ہے اگر کبھی کسی حکمران یا فوجی ڈکٹیٹر نے طاقت کے زور پر کوئی قانون نافذ کرنا چاہا تو مسلم عوام نے اُسے مسترد کرکے علمائ، فقہائ، عابدین کی آراء پر عمل کیا جبکہ دُنیا کے تمام
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter