Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

43 - 64
آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 
اِسلامی شریعت او ر قوانین کے نفاذ پر غور و فکر کی دعوت دینے پر 
اِن کے خلاف برطانوی میڈیا نے طوفان کھڑا کردیا
(  حضرت مولانا محمد عیسٰی صاحب منصوری ، لندن  )
فروری 2008ء کے آغاز میں چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ کنٹر بری ڈاکٹر روون ولیمز نے (جو دُنیا بھر کے پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے عالمی سربراہ ہیں) برطانیہ میں اسلامی شریعت کے چند قوانین کے نفاذ پر غور و فکر کی دعوت دیکر یہاں کی فضاء میں اِرتعاش بلکہ تہلکہ برپا کردیا۔ آرچ بشپ ڈاکٹر روون نے یہ تجویز غور و فکر کے لیے اپنی سنڈ (چرچ آف انگلینڈ کی پارلیمنٹ) میں پیش کی تھی مگر یہاں کا میڈیا (جس پر صیہونیت کی گہری چھاپ ہے) نے اِس طرح ہنگامہ بپا کردیا گویا صلاح الدین ایوبی نے برطانیہ پر حملہ کردیا ہو ۔ 
مغربی میڈیا نے 11/9  کے بعد اِسلاموفوبیا کا جوھوَّا کھڑا کیا ہے اُسے اسلام کے خلاف شور و شغف کا بہانہ مل گیا چنانچہ میڈیا کی شرارت کے سبب ڈاکٹر روون ولیمز کو غصّے میں بھرے دھمکی آمیز اور ناشائستہ الفاظ میں بہت سے فون، خطوط اور اِی میل ملے۔ آرچ بشپ کے شریعت کے بعض قوانین کی حمایت میں ہمدردانہ حمایت کے غیر متوقع بیان پر میڈیا تو اُن کی مخالفت میں پیش پیش تھا ہی خود چرچ کے بعض ممبران اور سابق آرچ بشپ آف کنٹر بری لارڈ کیری نے بھی برطانیہ میں شریعت کے بعض قوانین کے نفاذ پر غور و فکر  کی دعوت کو خطرناک قرار دے کر ڈاکٹر روون پر تنقید کی حتّٰی کہ برطانیہ پارلیمنٹ میں بشپ ولیمز کے استعفٰی کی گونج سنائی دینے لگی۔ 
کینٹ پولیس کے سینئر ذرائع نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے آرچ بشپ کو چوبیس گھنٹے پولیس تحفظ کی پیشکش کی اور اِن کی سکیورٹی کے حوالے سے گہری تشویش کا اِظہار کیا لیکن آرچ بشپ ڈاکٹر ولیمز نے پولیس کی پیشکش کو مسترد کردیا اُنہوں نے پریس کو بتایا کہ وہ نہ اپنے بیان پر معذرت کریں گے نہ ہی استعفٰی دیں گے اور وہ اپنا مؤقف پریس کے بجائے اپنی سنڈ (چرچ آف انگلینڈ کی پارلیمنٹ) میں پیش کریں گے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter