ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا اوٹاوہ (نیٹ نیوز) صدیوں سے کان ناک اور گلے کی انفیکشن کے علاج میں اِستعمال ہونے والے شہد کو بہترین اینٹی بائیوٹک دوا کے طور پر بھی اِستعمال کیاجائے گا۔ اوٹاوہ یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے ایک ٹیسٹ میں معلوم کیا ہے کہ شہد سائنس انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیر یا کو دُوسری اینٹی بائیوٹک میڈیسن کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقہ سے ختم کرتا ہے۔ یہ نتائج اِس ہفتہ کو شکاگو میں امریکن اکیڈمی آف آٹو لور ینگو لوجی میں پیش کیے گئے ہیں۔ مختلف شہد کے نمونوں نے مائع میں تیرنے والے تمام بیکٹیریا کو ختم کرنے کے علاوہ 63 تا 91 فیصد '' بائیوفلم '' کو بھی ختم کردیا جبکہ اُس کے برعکس مشہور اینٹی بائیوٹک ونا پمن صرف 18 فیصد تک ''بائیوفلم '' ختم کرسکی۔ اِس سے قبل ہونے والی مختلف تحقیقات بھی شہد کو انفیکشن زدہ زخموں کے لیے بہترین دوا ثابت کر چکی ہیں۔ ( روز نامہ نوائے وقت ٧ ٢ ستمبر ) آئندہ پانچ سال میں اے آئی پی آبدوزیں تیار کرلیں گے : بھارت نئی دہلی(آن لائن) بھارت آئندہ چار سے پانچ سالوں میں ایئراِنڈ یپنڈنٹ پروپلژن (AIP) آبدوزیں تیار کر لے گا۔یہ بات دفاعی تحقیقی اِدارے (ڈی آرڈی او) کے سربراہ اے سیواتھنواپلائے نے صحافیوں کو بتائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ مذکورہ آبدوز یں فرانس سے حاصل کرنے کا معاہدہ کیاہے جبکہ بھارت ملکی سطح پر تیار کرے گا۔(روزنامہ نوائے وقت ٥اکتوبر) عارف والا : ٨٥ سالہ بزرگ کے ہاں شادی کے ١٨ برس بعد بیٹے کی پیدائش عارف والا(این این آئی) عارف والا کے نواح میں ایک ٨٥ سالہ بزرگ کے ہاں دُوسری شادی کے ١٨ برس بعد بیٹا پیدا ہواہے۔ جہانیاں منڈی کے ٨٥ سالہ شیر محمد نے اِس خوشی کے موقع پر دس غریب افراد کو عمرہ کرانے کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے شیر محمد کے پہلی بیوی سے پیدا ہونے والے دونوں بیٹے فوت ہوگئے تھے اور مزید اَولاد نہ ہونے پر اُس نے ١٨ برس قبل دوبارہ شادی کی تھی۔(روز نامہ نوائے وقت ٦اکتوبر)