Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

61 - 64
 فرانس  :  مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 
پیرس(اے پی پی )فرانسیسی حکام نے ایک مسلم خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا ہے جو ایک لینگویج کورس کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ سکولوں یا تعلیمی اِداروں میں برقعہ پہننا ہماری اقدار کے خلاف ہے اور ٹیچر دوران تدریس برقعہ پہننے والی طالبات کے چہرے کے تاثرات نہیں دیکھ سکتا اور فرانسیسی شہریت کے لیے فرانسیسی زبان کا جاننا اور فرانس میں رہنا ضروری ہے تاہم نسلی اورمذہبی امتیاز کے خلاف کرنے والے اِداروں نے فرانسیسی حکام پر نکتی چینی کی ہے اور اُسے مذہبی امتیاز قرار دیا ہے۔ اِس سے قبل فرانسیسی سپریم کورٹ نے مراکش کی ایک مسلم خاتون کو مذہبی اقدار پر عمل کرنے پر شہریت دینے سے اِنکار کر دیاتھا۔ (روزنامہ نوائے وقت ٢٠اکتوبر)
جنات قابو ،خزانہ تلاش کرنے کے چکر میں 2 بھائی معذور ہو گئے 
سکھر(بی بی سی )  بینظیربھٹوکے حلقے شہداد کوٹ کے گاؤں سیلرا میں دو بھائی جنات قابواور خزانہ تلاش کرنے کے چکر میں عمر کا ایک حصہ وظائف پڑھنے میں گزار کرمعذور ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 60 سالہ فقیر محمد اور 50 سالہ حافظ دمساز علی کو وظیفے پڑھنے کا بچپن سے ہی شوق تھا۔ اُنہوں نے جنات کو قابو کرنے کا وظیفہ اپنے اُستاد عیسی خان سے سیکھا ،دمساز علی نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے نوبرس کی راتیں مختلف ویران قبرستانوں میں گزاریں تاکہ جنات قابو کر کے اُنہیں خزانے کی تلاش کا حکم دے سکیں۔ دونوں بھائی کئی برس قبل معذور ہوئے تھے دونوں کا دعوی ہے کہ اُنہیں پولیو نہیں ہوا بلکہ وہ وظیفے میں غلطی کے باعث معذور ہوئے ہیں ۔ 
دمساز علی نے بتایا کہ ایک رات وظیفے کے دوران اُسے اونگھ آگئی جس سے ہاتھ میں پکڑا خنجر قبر پر جالگا ،قبر سے ایک چیخ بلند ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بادل چھا گئے، تیز آندھی آئی قبرستان پر بجلیاں کڑکنے لگیں اور بارش ہونے لگی۔ دمساز نے قبرستان کے دُوسرے کونے میں بیٹھے بھائی کو آواز دی اور دونوں قر آنی آیات پڑھتے ہوئے قبرستان سے محفوظ نکلے۔ اُس رات کے بعد تین مہینے کے اندر اُن کی ٹانگیں بیکار ہوگئیں۔ دمساز اور فقیر محمد نے خزانے کی تلاش میں سندھ اور بلوچستان کے کئی ویران مقامات کا دورہ کیا ہے اور بعض بااَثر افراد نے اِن کی خدمات کرائے پر بھی حاصل کی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ کسی بھی ویران مکان یا قبرستان میں خزانے کی تلاش کے لیے آٹھ مزدوروں کی خدمات درکار رہتی ہیں۔ (روزنامہ نوائے وقت ٢٤اکتوبر)  ض ض ض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter