ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) صحابہ کرام اپنی نہیں دُوسروں کی تعریف کیا کرتے تھے غربت کے باوجود معاشرتی تقوی ۔ چوری باطنی بیماری ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 57 سائیڈ A 4 - 4 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جنابِ رسول اللہ ۖ کے مختلف صحابہ ہیں مختلف اُن کے لیے فضیلت کے اَلفاظ ہیں۔ حضرتِ ابوعبیدہ ابن ِ جراح رضی اللہ عنہ جو عشرۂ مبشرہ میں ہیں اور اِتنے سمجھدار ایسے بلند پایہ تھے کہ حضرتِ آقائے نامدار ۖ کے دُنیا سے رُخصت ہونے کے بعد جو ثقیفۂ بنی ساعدہ میں مجلس ہوئی اُس میں حضرتِ ابوبکر اور دُوسرے مہاجرین پہنچے، ابوبکر نے تقریر کی تقریر کے بعد اُنہوں نے یہ کہا کہ خلافت کی بیعت عمر کے ہاتھ پر کرلو یا ابوعبیدہ کے ہاتھ پر کرلو، اِن دونوں کا ہاتھ اُنہوں نے پکڑا۔ تو ابوعبیدہ کا مقام بہت بلند تھا سمجھداری کے لحاظ سے اور ہر طرح کی صلاحیتوں کے لحاظ سے اور عشرۂ مبشرہ میں ہیں رضی اللہ عنہ ۔حضرتِ ابوعبیدہ نے حضرتِ آقائے نامدار ۖ سے جو حضرت خالد رضی اللہ عنہ کے بارے میں لقب سُنا تھا وہ سُناتے ہیں تواِرشاد فرمایا خَالِد سَیْف مِّنْ سُیُوْفِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یہ اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں وَنِعْمَ فَتَی الْعَشِیْرَةِ ١ اور یہ اپنے گھرانے اپنے خاندان اپنے ماحول کے بہت اچھے جوان ہیں، یہ کلمات ١ مشکوٰةشریف ص ٥٨٠