ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
اكستان |
|
رسول اللہ ۖ نے اُن کی تعریف میں فرمائے۔ نقل کررہے ہیں حضرتِ ابوعبیدہ ابن ِ جراح رضی اللہ عنہ۔ صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : اور صحابۂ کرام میں یہی ملتا ہے بیشتر کہ وہ ایک دُوسرے کی تعریف ہی کرتے رہے بہت کم ایسے ہیں کسی خاص مصلحت سے کسی خاص ضرورت سے کوئی جملہ تعریف کا ہو اپنے بارے میں ورنہ نہیں۔ حضرتِ عبد اللہ ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ کوئی بات چلی تھی اُس پر فرمایا کہ سب لوگ یہ جانتے ہیں اِنِّی مِنْ اَعْلَمِہِمْ کہ میں صحابۂ کرام میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہوں وَلَسْتُ بِاَفْضَلِھِمْ کہتے ہیں افضل میں اُن سے نہیں صرف یہ بتارہاہوں کہ معلومات میرے پاس بہت ہیں اور میں نے جنابِ رسول اللہ ۖ سے ستر سے زیادہ یا ستر سورتیں خود سن کر پڑھ کر یاد کی ہیں اور میں سب کے بارے میں جانتا ہوں کہ فلاں آیت فلاں جگہ فلاں وجہ سے نازل ہوئی یہ مجھے معلومات ہیں اور اگر میں یہ جانوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی علم والا ہے تو میں اُس کے پاس سفر کرکے پہنچوں اور صاف صاف فرمادیا اُنہوں نے کہ لَسْتُ بِاَفْضَلِھِمْ افضل میں نہیں وہ تو اللہ جان سکتا ہے کہ اُس کے یہاں کون افضل ہے ؟اور جو حقیقت تھی وہ بھی ظاہر فرمادی ۔ اُن کے شاگرد حضرات کہتے ہیں کہ میں مختلف حلقوں میں بیٹھا تو اُن کی بات کا رَد کرنے والا میں نے کوئی نہیں سُنا مَا سَمِعْتُ رَادًّا سب کو یہ بات تسلیم تھی کہ ابن ِ مسعود بہت زیادہ علم والے ہیں۔ ایک فتویٰ آگیا میراث کا فتویٰ تھا حضرتِ ابوموسٰی اشعری نے وہ حل کیا اور کہا کہ اُن کے پاس چلے جائیں اور جو میں نے کہا ہے وہ بھی تقریبًا وہی کہیں گے ،وہ(لوگ) گئے وہاں اُنہوں نے کہا نہیں فتویٰ تو اِس طرح نہیں ہے اگر میں ایسے فتویٰ دُوں تو پھر تو میں گمراہی میں پڑجاؤں اِس کا صحیح جواب یہ ہے ،وہ جواب دیا پھر وہ وہاں پہنچا ابوموسٰی اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس تو اُنہوں نے تعریف کی ابن مسعود کی، اُنہوں نے یہ نہیں کہا کہ میرے فتوے کو غلط کہہ دیا ہے بلکہ اُنہوں نے اُس بات کو جو فتویٰ ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہ نے دیا اپنے علم میں اِضافہ سمجھا اور بہت تعریفی کلمات کہے کہ'' علامہ'' ہیں یہ اور ٹھیک ہی رہوگے(تم لوگ) جب تک یہ علامہ موجود ہیں کہ یہ صحیح بات بتاتے رہیں گے فتویٰ بتاتے رہیں گے مسئلہ بتاتے رہیں گے۔ یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : تو بہت کم ملے گا کہیں ایسا کہ جو اپنی تعریف میں کوئی کلمات کہہ دے(اور حقیقت میں) وہ تعریف