ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
¾اكستان Ù |
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر روون ولیمز نے برطانیہ میں کسی متوازی عدالتی نظام کی تجویز پیش نہیں کی بلکہ اُنہوں نے صرف یہ کہا کہ شادی بیاہ، طلاق و وراثت جیسے بعض معاملات میں بعض اسلامی قوانین کی جگہ موجود ہے اور اسلامی شریعت کے چند قوانین تیار کرلینے سے برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی سے سماجی قربت اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔آرچ بشپ نے بڑے پتے کی بات کہی جسے مسلمانوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شریعت قانون نہیں اُصولِ قانون ہے یعنی شریعت نے وہ بنیادی اُصول فراہم کیے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہر دَور کے تقاضوں اور معاشرہ کی ضروریات پر ایک قوم کے مزاج و نفسیات کی رعایت کے ساتھ قانون سازی ہوسکتی ہے اور یہ عالمی بہبود کا اُصولی ضابطہ ہے۔ اِس بات پر برطانوی میڈیا نے اسلام کے خلاف جذبات میں آگ لگادی جس میں سیاستدانوں سمیت اکثر طبقات بہہ گئے اور ہر طرف سے اُن پر تیروں کی بارش ہونے لگی، ایسے میں اُن کی اِس حمایت اِن کی سنڈ (چرچ کی پارلیمنٹ) اور اُن کے اپنے طبقہ سے ملی اُن کے حق میں ایک مضبوط آواز چرچ آف سکاٹ لینڈ کے سربراہ ریورنڈشیلا کیسٹک کی تھی، اُنہوں نے کہا بعض افراد نے جان بوجھ کر آرچ بشپ کے الفاظ کو غلط معنٰی پہنائے اور اِنہیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے میں ڈاکٹر ولیمز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ جن کے پاس ایک ایسا رہنما موجود ہے جو بعض اہم نازک مسائل میں گہری سوچ و بچار سے بحث کا آغاز کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایک دُوسرے مذہب کے اعلیٰ ترین رہنما نے زمینی حقائق کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے اِسلامی قوانین کے متعلق ایک مثبت بحث کا آغاز کردیا ہے اِس بحث کا مقصد ایک سیکولر نظام میں رہنے والے اقلیتی کمیونٹیز کے لوگوں کو اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچانا ہے اور ملکی قوانین و مذاہب کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنی ہے۔ اِس کا اطلاق صرف اسلام یا مسلمانوں ہی تک محدود نہیں ہوگا بلکہ بتدریج دُوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی اِس کا فائدہ پہنچے گا۔ یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کی پارلیمنٹ نے آرچ بشپ کنٹر بری ڈاکٹر روون ولیمز کے ریمارکس کے خلاف میڈیا کے عام رد عمل پر مایوسی کا اظہار کیا اور آرچ بشپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا سنڈ (پارلیمنٹ) کا اجلاس شروع ہونے سے قبل بشپ آف لچ فیلڈ جوناتھن گلیڈین نے کہا کہ ڈاکٹر ولیمز کے