ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008 |
¾اكستان Ù |
|
یہ کہہ رہے ہیں کہ سیاست میں رائے جو یہ کہہ رہے ہیں وہ اختیار کرو۔ اگریہ نہیں کریں گے تو آپ مجھے دیانتداری سے بتائیںکہ ہم پیپلزپارٹی کی سیا ست میں چلے جائیں جو بینظیر کہے گی یا آصف زرداری کہے گا کیاہم وہ کریں گے؟ ہرگز نہیں۔ جو نوازشریف کہے گا ہم وہ کریں گے؟ کیا یہ زیب دیتا ہے کسی عالم کو کہ وہ یہ کہے کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں ،کیا کسی عالم کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ یہ کہے کہ میں مسلم لیگ میں ہوں یا وہ یہ کہے کہ میں پگاڑا لیگ میں ہوں یا وہ یہ کہے کہ میں اَسفندیار کی پارٹی میں ہوں، بھائی اِس کے علاوہ اور پارٹی کونسی ہیں ؟ ہم اِسے مضبوط نہ کریں تو (گویا) ہم نے ہاتھ کاٹ لیے اور دینی مدارس کا تحفظ جماعت ِ تبلیغ کا تحفظ وغیرہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ الحمد للہ یہ سیاسی جماعتیں ہیں اِس کی بدولت ہیں کیونکہ یہ سیاسی قوتیں جتنی ہیں سب بد دین ہیں اُن کی پوری کوشش ہے کہ اِن دینی مراکز کو تباہ کردیں اور وہ کسی سے نہیں ڈرتے سیاسی قوت سے ڈرتے ہیں اَب سیاسی قوتیں جو ہیں دینی مذہبی اُن سے وہ ڈر کی وجہ سے پھر رُکتے ہیں ہاتھ روکتے ہیں اُنہیں پتہ ہے کہ ہمارا یہ سیاسی نقصان ہو جائے گا اور وہ اُن کے مقابلے میں آرہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سب صحیح کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمن صاحب، غلطیوں سے کوئی پاک نہیںہے اِنفرادی حیثیت میں بھی غلطیاں ہوتیں ہیں اور اِجتماعی فیصلوں میں بھی غلطیاں ہوتیں ہیں ،غلطیاں کئی ہیں اُس کے متعلق کسی کے جذبات جوہیں وہ صحیح ہیں، میرے بھی جذبات ہیں اُن غلطیوں کو میں بھی مانتا ہوں سب مانتے ہیں اور خود جماعت والے بھی مانتے ہیں اورخود مولانا بھی مانتے ہیں اس بات کو کہ ہم سے غلطیاں ہوتیں ہیں اور ہوئی ہیں اِجتماعی فیصلوں میں بھی ہوتی ہیں لیکن اُس کا حل یہی ہے کہ اِستغفار کریں اُس کی تلافی کی کوشش کریں ،آپس میں نہ لڑیں۔ کل میرے پاس ایک صاحب کا فون آیا اچھا ہوا یاد آگیا۔ اُنہوں نے کہا میری بیوی نے خواب دیکھا نمازی ہے نیک عورت ہے۔ اُس نے خواب دیکھا کہ بیت اللہ ہے اُس کے گرد لوگ طواف کررہے ہیں اور سب داڑھی والے ہیں جو طواف کررہے ہیں اور فوجی ہیں جو بیت اللہ پر گولیاں بر سارہے ہیں اور وہ فوجی جو گولیاں بر سارہے ہیں وہ سارے داڑھی مونڈے ہیں اور جو طواف کررہے ہیں وہ سب داڑھی والے ہیں، لیکن جوداڑھی والے طواف کررہے ہیں وہ طواف بھی کررہے ہیں اور آپس میں لڑبھی رہے ہیں العیاذ باللہ، آپس میں لڑ رہے ہیں۔ میں نے کہایہ جو حقیقت میں ہورہاہے وہ دیکھایاگیا ہے خواب میں کہ سب ایک کلمہ کو