Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2008

اكستان

18 - 64
آج کل تو یہ اُصول چل رہا ہے کہ بعد میں آنے والے کی تحقیق زیادہ معتبر ہوتی ہے۔ اِس لحاظ سے اُن دونوں اِماموں کی تحقیق زیادہ وقیع ہونی چاہیے اور جناب بھی اِسی اُصول پر چل کر تحقیق کر رہے ہیں)۔
نمبر٤٤۔٤٦۔٥٢  :  صحاح کی ہر روایت پر مجھے قطعاً اصرار نہیں ہے مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی نو سال کی عمر میں رُخصتی جیسا کہ جناب نے نمبر ١٨ میں تحریر فرمایاہے چار حضرات سے مروی ہے ،یہ خبر ِ واحد بھی نہیں ہے۔ 
نمبر ٤٨۔ ٤٩ میں اِرشاد فرمودہ باتیں بہت کمزور ہیں اور اِمام بخاری ومسلم وغیرہ کے اُصول اس طرح ناتمام ذکر فرمائے گئے ہیں جن سے یہ مطلب سمجھ میں آتا ہے کہ اُن کے یہاں بیان ثقاہت وتثبت وحفظ وغیرہ کی قید نہیں تھی۔ 
سوال نمبر٣  :  نمبر ٥٠ میں اِمام نسائی کے بارے میں یہ جملہ''جو نقد ِحدیث کے مسلم اِمام ہیں '' جناب کا ہے یا علامہ عثمانی   کا ہے یا دونوں کا۔ یعنی آپ کی بھی اُن کے بارے میں یہی رائے ہے۔ 
نمبر ٥١  :  میں جناب نے تحریر فرمایا ہے کہ امام مالک  نے کسی بدعتی سے روایت نہیں لی حالانکہ  اُنہوں نے ابن شہاب زہری رحمة اللہ علیہما سے لی ہے، اِس کے بعد تو جناب کو اُن کی طرف سے دِل صاف کر لینا چاہیے۔ 
نمبر ٥٣، ٥٤، ٥٥، ٥٦، ٥٧، ٥٨  :  میں تحریر کردہ باتیں فیصلے نہیں ہیں بحثیں ہیں ورنہ عقیدت توکجا  رہی اُن کتابوں کو کوئی ہاتھ بھی نہ لگاتا اور لوگوں کے اِسی قسم کے اعتراضات حتی کہ مُرجئہ  میں ہونے کا اعتراض اِمام اعظم رحمة اللہ علیہ پر کتابوں میں موجود ہے۔ بلکہ خطیب ِ بغدادی نے سو صفحات سے زیادہ میں اِمام اعظم رحمة اللہ علیہ کا تذکرہ لکھا ہے لیکن پچاس سے زائد صفحات میں امام اعظم رحمة اللہ علیہ کے خلاف دُنیا بھر کی روایات جمع کردی ہیں۔ نیز امام ابو یو سف رحمة اللہ علیہ اور امام محمد رحمة اللہ علیہ میں آپس میں مخالفت وحسد کے واقعے بھی لکھے گئے ہیںلیکن ہم نہ وہ مانتے ہیں اور نہ ایسے اِعتراضات کو جو اُن ائمہ حدیث پر کیے گئے ہیں قول ِ فیصل مانتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابہ ایک دُوسرے کی تعریف کیا کرتے تھے اپنی نہیں : 7 3
5 یہ تعریف نہیں ہے بلکہ تعارف ہے : 7 3
6 دِکھانا اور اُس کی حکمت : 9 3
7 قرآن وحدیث میں آئندہ کو گذشتہ سے تعبیر کرنے کی حکمت 9 3
8 تحےةالوضو ء اور ہمیشہ باوضو رہنے کی فضیلت 10 3
9 کم کھانے کے فوائد : 10 3
10 چوری کرنا باطنی مرض ہے صرف غربت اِس کی وجہ نہیں ہے : 10 3
11 غربت کے باوجود چوری ڈاکہ سے بچنا بلکہ تقو ی اختیار کرنا : 10 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 20 14
16 عورتیں پیروشیخ بن کراِصلاح کاکام کرسکتی ہیں یانہیں ؟ : 20 14
17 عورتوں کومرد بنے کی تمنا کرنا : 21 14
18 عورتوں کی ایک بڑی خوبی : 22 14
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 23 1
20 حضرت سیّدہ فاطمہ کے گھر میں سیّد ِ عالم ۖ کا آنا جانا : 23 19
21 خانگی اَحوال : 25 19
22 اَلوَداعی خطاب 27 1
23 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 35 1
24 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 38 19
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
26 دُنیا چار قسم کے لوگوں کے لیے 39 25
27 چار باتیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیگر حضرات پر فضیلت حاصل 41 25
28 آرچ بشپ آف کنٹر بری ڈاکٹر روون وِلیمز 43 1
29 برطانیہ و مغرب کے زمینی حقائق : 45 28
30 اسلامی قانون و شریعت کا اِمتیاز : 49 28
31 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب دوتانی نور اللہ مرقدہ' 52 1
32 حضرت مولانا نیاز محمد صاحب اَکابر علماء اور زُعماء قوم کی نظر میں : 53 31
33 شق القمر(LUNAR FISSURE ) 55 1
34 ینی مسائل 57 1
35 ( طلاق دینے کا بیان ) 57 34
36 تحریری طلاق : 57 34
37 طلاق دینے کاطریقہ : 57 34
38 عالمی خبریں 59 1
39 کے غیر اِنسانی سلوک کی 29 تصاویر 59 38
40 موبائل فون اِستعمال کرنے سے مردانہ بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے 59 38
41 طبی ماہرین نے شہد کو اینٹی بائیوٹک کا بہتر متبادل قرار دے دیا 60 38
42 فرانس : مسلمان خاتون کو برقعہ پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا 61 38
43 جنات قابو 61 38
44 اخبار الجامعہ 62 38
45 بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض 63 14
Flag Counter