ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
تفاقیہ نقصان اور خسارے سے بچ سکے یا -ii وہ پورے خالص نفع کو یا اُس کے ایک حصہ کو فنڈ کے ممبران میں تقسیم کرے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ وقف فنڈ خالص نفع کے تین حصے کرے۔ -i ایک حصہ احتیاط کے طور پر آئندہ پیش والے آنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے رکھ لے۔ -ii ایک حصہ ممبران میں تقسیم کر دے تا کہ مروجہ اِنشورنس سے فرق ہوسکے۔ -iii ایک حصہ نیکی کے کاموں میں خرچ کیا جائے تا کہ فنڈ کا وقف ہونا بھی واضح رہے۔ حیث ان الصندوق الوقفی مالک لجمیع اموالہ بما فیہ ارباح النقود الوقفیة والتبرعات التی قد مھا المشترکون مع ماکسبت من الارباح بالاستثمار فان للصندوق التصرف المطلق فی ھذہ الاموال حسب الشروط المنصوص علیھا فی لوائحہ۔ فللصندوق ان یشترط علی نفسہ بما شاء بشان ما یسمی الفائض التامینی فیجوز ان یمسکہ فی الصندوق کاحتیاطی لما قد یحدث من النقص فی السنوات المقبلة ، ویجوز ان یشترط علی نفسہ فی اللوائح ان یوزعہ کلا او جزأً منہ علی المشترکین۔ و ربما یستحسن ان یقسم الفائض علی ثلا ثة اقسام: قسم یحتفظ بہ کاحتیاطی، و قسم یوزع علی المشترکین لتجلیة الفرق الملموس بینہ و بین التامین التقلیدی بشکل واضح لدی عامة الناس، و قسم یصرف فی وجوہ الخیر لابراز الصفة الوقفیة للصندوق کل سنة ۔ -9 اِنشورنس کمپنی وقف فنڈ کا اِنتظام کرے گی اور اِس کے مال کو بڑھائے گی، اِس کی تفصیل حسبِ ذیل ہے : -i اِنتظام : اِنشورنس کمپنی وقف کے متولی کی طرح اِنتظام کرے گی یعنی پالیسی لینے والوں سے چندے وصول کرے گی، حقداروں کے نقصان کا تدارک کرے گی، خالص نفع کو فنڈ کی شرائط کے مطابق تقسیم کرے گی اور فنڈ کے حسابات کمپنی کے حسابات سے الگ رکھے گی۔اِن سب خدمات پر کمپنی اُجرت لے گی۔