ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
برکت سے دل کو اللہ تعالیٰ سے لگاؤ ہوتا ہے اور نماز میں دل بھی لگتا ہے۔ عورتوں کے لیے ذکر اللہ کے ساتھ ساتھ (تھوڑی دیر) موت کا مراقبہ بے حد مفید ہے۔ (ملفوظات کمالاتِ اشرفیہ ) عورتوں کو اہم نصیحتیں : ٭ سب سے پہلے اپنے عقیدے ٹھیک کرو اور ضروری مسئلے سیکھو اور بہت اہتمام سے اِن مسئلوں کی پابندی کرو۔ ٭ ہر بات میں رسول اللہ ۖ کے طریقے پر چلنے کا اہتمام کرو اِس سے دل میں بڑا نور پیدا ہوتا ہے۔ ٭ شرک کی باتوں کے پاس مت جاؤ، فال مت کھلواؤ۔ ٭ اَولاد کے ہونے یا زندہ رہنے کے لیے ٹوٹکے مت کرو۔ ٭ بزرگوں کی منت مت مانو۔ ٭ شریعت میں جس سے پردہ ہے چاہے وہ پیر ہو چاہے کیسا ہی قریبی رشتہ دار ہو جیسے دیور جیٹھ خالہ کا یا ماموں کا یا پھوپھی کا بیٹا یا بہنوئی یا نندوئی یا منہ بولا بھائی یا منہ بولا باپ، اِن سے خوب پردہ کرو۔ ٭ خلافِ شرع لباس مت پہنو جیسے ایسا کُرتہ کہ جس میں پیٹ پیٹھ یا کلائی یا بازو کُھلے ہوں یا ایسا باریک کپڑا جس میں بدن یا سر کے بال جھلکتے ہوں یہ سب چھوڑدو۔ ٭ لمبی آستینوں کا اور نیچا اور موٹے کپڑے کا جس سے بدن نہ جھلکے لباس بناؤ اور ایسے ہی کپڑے کا دوپٹہ بناؤ۔ اور دوپٹہ دھیان کرکے سر سے مت ہٹنے دو ہاں گھر میں اگر خالی عورتیں ہوں یا اپنے ماں باپ اور حقیقی بھائی وغیرہ کے سوا گھر میں کوئی اور (یعنی نامحرم) نہ ہو تو اُس وقت سر کھولنے میں ڈر نہیں۔ ٭ کسی کو جھانک تاک کر مت دیکھو۔ ٭ بیاہ شادی، مونڈن،چلہ، چھٹی، منگنی، چوتھی وغیرہ میں کہیں مت جاؤ نہ اپنے یہاں کسی کو بلاؤ (کیونکہ اِس میں بڑے فتنے اور خرابیاں ہوتی ہیں) ٭ کوئی کام نام کے واسطے مت کرو۔ ٭ کوسنے اور طعنہ دینے اور غیبت سے زبان کو بچاؤ۔