ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
ورنہ میں تمہیں ذبح کردُوں گی۔ اُس شخص نے مجبور ہوکر اِس کو طلاق دے دی بعد میں اُس شخص نے رسول اللہ ۖ کو جاکر قصہ ذکر کیا تو آپ ۖ نے فرمایا طلاق واپس نہیں ہوسکتی۔ (اعلاء السنن ص ١٨٣ ج١١) اِسی طرح حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں ہے کہ اَنَّہ اَجَازَ طَلَاقَ الْمُکْرَہِ انہوں نے مُکرہ یعنی جس پر زبردستی کی گئی ہو اُس کی طلاق کو صحیح قراردیا۔ (اعلاء السنن ص ١٨٤ ج١١) تنبیہ : (i) اگر ڈرا دھمکا کراور زبردستی کرکے شوہر سے طلاق لکھوائی جائے یا طلاق نامہ لکھ کر اُس پر اِس سے زبردستی دستخط کرائے جائیں تو اِس سے طلاق نہیں پڑتی جبکہ شوہر نے زبان سے طلاق کے الفاظ نہ کہے ہوں کیونکہ تحریر کو ضرورت کی وجہ سے قول کے قائم مقام بنایا جاتا ہے جبکہ یہاں ضرورت نہیں ہے کیونکہ شوہر کی طلاق دینے کی مرضی نہیں ہے۔ (ii) اگر ڈرا دھمکا کر شوہر سے طلاق دینے کی وکالت اور نمائندگی حاصل کرلی تو یہ وکالت درُست ہے اور وکیل طلاق د یدے تو طلاق نافذ ہوگی۔ -7 معتوہ : یعنی وہ شخص جو کم فہم ہو ملی جلی باتیں یعنی کچھ صحیح اور کچھ اُلٹی باتیں کرتا ہو اور کام صحیح تدبیر اور طریقے سے نہ کرتا ہو ایسے کی دی ہوئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔ (جاری ہے) وفیات گذشتہ ماہ الحمد کالونی لاہور کے قاری نزیر احمد صاحب کے بہنوئی طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ ٢٩ جولائی کو فرحان و حامد برادران کے والد صاحب طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ گذشتہ ماہ محمد عباس صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔جامعہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصال ثواب کرایاگیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین۔