ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : صراط مستقیم مرتب : مولانا محمد اسحاق ملتانی صفحات : ٤٤٨ سائز : ١٦/٣٦x٢٣ ناشر : اِدارہ تالیفات اشرفیہ ملتان قیمت : درج نہیں ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ کے مدیر حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب زید مجدہم اکابر علماء دیوبند کی تحریرات میں سے چیدہ چیدہ مضامین منتخب فرما کر مختلف موضوعات پر بہت ہی عمدہ کتب مدون ومرتب کرکے شائع کرتے رہتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ''صراط مستقیم ''بھی اِسی سلسلہ کی ایک کڑ ی ہے۔ مولانا موصوف نے اس کتاب میں حضرت تھانوی ،علامہ شبیر احمد عثمانی ،حضرت قاری محمد طیب ، حضرت مولانا محمد منظور نعمانی ،حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی،حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر ، حضرت مولانا محمد تقی عثمانی ،حضرت مولانا محمد امین اوکاڑوی اور ان کے علاوہ بہت سے دیگر علماء کی تحریرات کو اکٹھا کیا ہے ،اِن اکابر نے اپنی اپنی تحریرات میں نہایت ناصحانہ اور مخلصانہ اَنداز میں ''صراط مستقیم ''کا تعین فرمایا ہے ۔